میلادچوک سڑک کی عدم تعمیرانجمن تاجران سراپااحتجاج

سنگم گالہ تا میلاد چوک سڑک کی عدم تعمیر انجمن تاجران سراپا احتجاج

کھوئی رٹہ (نمائندہ کشمیر ایکسپریس)سنگم گالہ تا میلاد چوک سڑک کی عدم تعمیر انجمن تاجران سراپا احتجاج، میلاد چوک میں دھرنا، شٹرڈاؤن اور پہیہ جام کر دیا، سڑک کی فوری پختگی کا مطالبہ، ناقص میٹری استعمال نہیں کریں گے

تفصیلات کے مطابق سنگم گالہ تا میلاد چوک سڑک کی عدم تعمیر پر انجمن تاجران کھوئی رٹہ سراپا احتجاج بن گئی میلاد چوک میں دھرنا دے دیا اس دوران شٹرڈاؤن اور پہیہ جام کیے رکھا میلاد چوک سے سنگم گالہ تک تمام دکانیں بند رہی اور مکمل پہیہ جام رہا تاہم مظاہرین نے ایمبولینس کو دیگر ایمرجنسی مسافروں کو گزرنے کی اجازت دئیے رکھی

مظاہرین نے سڑک کی تعمیر میں سستی برتنے والے ذمہ داران کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور فوری پختگی کا مطالبہ کیا مظاہرین نے کہا کہ دفاعی لحاظ سے اہم سڑک پر کام حکومتی وزیر کی سستی کی وجہ سے ہے کئی ماہ سے سڑک کی عدم پختگی کی وجہ سے گرد غبار نے جینا محال کر رکھا

تاجروں، مسافروں اور قرب و جوار کے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں فوری پختہ کیا جائے. بعدازاں تحصیل انتظامیہ نے جلد کام شروع کروانے کی یقینی دہانی پر دھرنا ختم کروا دیا.

دھرناسڑک کی فوری تعمیر کا مطالبہمیلادچوک سڑک کی عدم تعمیرانجمن تاجران سراپااحتجاج