میر واعظ کونمازجمعہ کی ادائیگی سےروکناقابل مذمت،پیر مظہر

میر واعظ کونمازجمعہ کی ادائیگی سےروکناقابل مذمت،پیر مظہر

مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیراطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینر رہنما میر واعظ عمر فاروق کونماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جہاں نہ تو کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق میسر ہیں اور نہ ہی انکی آواز کو دنیا تک پہنچنے دیا جارہا ہے ۔

کشمیریوں کے جذبہ حریت کو روکنے کے لیے بھارت نے طاقت کا اندھا استعمال کرتے ہوئے انکی مذہبی آزادیاں بھی سلب کی ہوئی ہیں۔

میر واعظ کونمازجمعہ کی ادائیگی سےروکناقابل مذمت،پیر مظہر

وزیر اطلاعات آزادکشمیرمولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو مسلسل تیسرے ہفتے گھرمیں نظر بند کر کے نما ز جمعہ کی ادائیگی کے لیے جامع مسجد جانے سے روک دیاجس کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل ، انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مودی کی جارحیت کا نوٹس لیں ۔

بھارتی فوجیوں کی شعلہ اگلتی بندوقیں آزادی کشمیرکی آواز نہ دباسکی ہیں اور نہ دبا سکیں گی ۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر پابندیاں لگائی گئیں ہیں۔ حریت رہنماؤں اور کشمیری نوجوانوں کو گرفتار اور نظر بند کر رکھا گیا ہے۔ مودی کی دہشتگردی اقوام عالم کے سامنے کھل کر آ گئی ہے۔قابض بھارتی فوج خواتین کی بے حرمتی کر رہی ہیں۔۔

وزیراطلاعات آزادکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ کاکہناتھاکہ ہندوستان کے مذموم ہتھکنڈوں سے نہ کشمیریوں کی تحریک کمزور ہوئی اور نہ ہو سکتی ہے ۔ انشاء اللہ کشمیریوں کی لازوال قربانیوں رنگ لائیں گی اور بھارت کے ناپاک قدم کشمیر کی مقدس دھرتی سے اکھڑیں گے ۔

پیر مظہرمقبوضہ کشمیرمیر واعظ عمر فاروقمیر واعظ کونمازجمعہ کی ادائیگی سےروکناقابل مذمتوزیراطلاعات آزادکشمیر