سماہنی پل کارسہ ٹوٹنے سے7طالبات سمیت 10افرادزخمی

سماہنی پل کارسہ ٹوٹنے سے7طالبات سمیت 10افرادزخمی

سماہنی(کشمیر ایکسپریس نیوز)سماہنی پل کا رسہ ٹوٹنے سے سات طالبات سمیت 10 افرادزخمی، علاقے میں خوف و ہراس ،صدر آزادکشمیر کا سخت نوٹس

کشمیر ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر کی تحصیل سماہنی ہو مختلف دیہاتوں سے ملانے والا لکڑی کا پل گر گیا ، پل کے گرنے سے 7 طالبات سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سماہنی منتقل کیا گیا

لکڑی کا یہ پل تحصیل ہیڈ کوارٹر کو سمرالہ گاؤں سے ملاتا ہے پل ٹوٹنے کا واقعہ تب پیش آیا جب بچے پل سے گزر رہے تھےصدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو زخمی طالبات کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

صدر ریاست نے حکومت آزادکشمیر کو ہدایت کی ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے جامع اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے انسانی جانوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔عوام نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پلوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی مرمت اور حفاظت کو یقینی بنایا جائے

سماہنی پل کارسہ ٹوٹنے سے7طالبات سمیت 10افرادزخمی