پیپلزپارٹی برطانیہ کابینظیربھٹوشہیدکی برسی منانےکااعلان 

پیپلز پارٹی برطانیہ کابینظیر بھٹو شہید کی برسی منانے کا اعلان

مانچسٹر (کشمیر ایکسپریس)پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے زیر اہتمام بےنظیر بھٹو شہید کی برسی 27 دسمبر بروز جمعہ شام 6 بجے پاکستان کمیونٹی سنٹر مانچسٹر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

تقریب میں میزبانی کے فرائض پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمان سر انجام دینگے،پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد مغل نے کشمیر ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریب میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ سمیت مرکزی رہنماء ،کارکنان اوور کمیونٹی کے افراد بھرپور شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تقریب نہ صرف بےنظیر بھٹو شہید کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ہوگی بلکہ یہ پیپلز پارٹی کے کارکنان اور کمیونٹی کے افراد کو شہید قائد کے مشن کے ساتھ تجدید عہد کرنے کا بھی ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

زاہد مغل نے مزید کہا کہ بےنظیر بھٹو شہید نے جمہوریت کے لیے جو قربانیاں دیں، وہ تاریخ کا ایک روشن باب ہیں۔ ان کی جدوجہد نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں جمہوری اقدار کو مضبوط کیا۔تقریب میں بےنظیر بھٹو شہید کی زندگی، سیاسی جدوجہد اور خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی جبکہ پارٹی رہنما ان کے مشن کو آگے بڑھانے کا عزم کریں گے۔

زاہد مغل نے کہا کہ تمام کارکنان اور کمیونٹی ممبران اس تقریب میں شرکت کر کے شہید قائد کو خراج عقیدت پیش کریں اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے عہد کی تجدید کریں۔ تقریب کے اختتام پر شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی جائے گی۔

برطانیہپاکستان پیپلز پارٹیپیپلزپارٹی برطانیہ کابینظیربھٹوشہیدکی برسی منانےکااعلانسیکرٹری اطلاعات زاہد مغل