نیلم،باراتیوں کی گاڑی کوحادثہ،4فراد جاں بحق،دولہا زخمی

نیلم،باراتیوں کی گاڑی کوحادثہ،4فراد جاں بحق،دولہا زخمی

نیلم(کشمیر ایکسپریس نیوز)مانسہرہ سے نیلم آنیوالی باراتیوں کی گاڑی کو نگدر کناری کے مقام پر حادثہ پیش آگیا۔کرولاکارنمبریLE2253 دریائے نیلم میں جاگری،4افراد جاں بحق،دولہازخمی ہوگیا۔

جا ں بحق افراد میں صابرولد یوسف ڈرائیور،افضال ولد نثار،شیرازولد حیدرزمان،محمداجمل ولد سلیمان ساکنان مانسہرہ شامل ہیں۔زخمی ہونیوالے دولہا نقاش ولد اورنگزیب کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال آٹھ مقام منتقل کردیاگیا۔

ریسکیو 1122، مقامی نوجوانوں اور پولیس نے برو قت آپریشن کرتے ہوئے نعشیں دریائے نیلم سے نکال کرڈسٹرکٹ ہسپتال آٹھ مقام منتقل کردیں

تفصیلات کے مطابق ضلع مانسہرہ سے آزادکشمیر کے ضلع نیلم کے علاقہ چانگن جانیوالی بارت کی گاڑی کرولاکارنمبریLE2253 نگدرکناری کے مقام سے دریائے نیلم میں جاگری۔گاڑی میں سوارڈرائیور سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دولہازخمی ہوگیا۔

چیئرمین ڈی ڈی ایم اے /ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ نے بروقت ریسکیو آپریشن کرنے پر DDMA ٹیم سمیت ریسکیو میں شامل تمام ممبران کوسراہتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کیساتھ اظہار ہمدردی کیااورجاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

4فراد جاں بحقباراتیوں کی گاڑی حادثہ کا شکارباراتیوں کی گاڑی کوحادثہدولہا زخمینیلم