مدثر اقبال بٹ کی پرل ٹی رومز اینڈ پیٹیسری آمد

مدثر اقبال بٹ کی پرل ٹی رومز اینڈ پیٹیسری آمد، ادبی محفل کا انعقاد

بریڈفورڈ (کشمیر ایکسپریس نیوز)پاکستان کے معروف صحافی اور پنجابی اخبار “بھلیکھا” کے ایڈیٹر مدثر اقبال بٹ اور میاں ریاض جتالہ کی پرل ٹی رومز اینڈ پیٹیسری آمد پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد مغل، پاکستان پریس کلب شیفیلڈ کے صدر شفقت مرزا، مانچسٹر سے ڈاکٹر اظہر، ریاض احمد جتالہ، زاہد نور، کونسلر احتشام، پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے مرکزی رہنما عتیق مغل، اور اسد شبیر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔پاکستان پریس کلب برطانیہ کے مرکزی صدر ارشد رچیال ، روچڈیل کونسل کے ڈپٹی لیڈر علی عدالت نے خصوصی شرکت کی،

تقریب کے دوران سینیئر صحافی مدثر اقبال بٹ نے پنجابی زبان کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پنجابی زبان میں جتنا ادب تخلیق ہوا، وہ کسی اور زبان میں نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایک قوم کے زندہ رہنے کے لیے ماں بولی کو زندہ رکھنا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بزرگوں کے کلام کو زندہ رکھنے اور نوجوان نسل تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد مغل نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور مدثر اقبال بٹ کی پنجابی زبان کے فروغ کے لیے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی ماں بولی کو فروغ دینے کے لیے ایسی ادبی تقریبات کا تسلسل جاری رکھا جائے گا۔

یہ تقریب پنجابی زبان اور ادب کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی اور حاضرین نے اس ادبی محفل کو بے حد سراہا۔

ادبی محفل کا انعقادبھلیکھاپنجابی زبان کو فروغمدثر اقبال بٹ کی پرل ٹی رومز اینڈ پیٹیسری آمد