میرپور (پی آئی ڈی)سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالانہ برسی کی تقریب کل جمعہ کے روزمیرپور عوامی میرج ہال میں دن 3 بجے منعقد ہوگی برسی کی تقریب نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید،امیدوار اسمبلی چوہدری معیز مجید اور پارٹی کے درینہ راہنما و کارکنان برسی کی تقریب سے خطاب کریں گے اور شہید رانی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
امیدوار اسمبلی چوہدری معیز مجیدنے جملہ پارٹی راہنماؤں اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ برسی کی تقریب میں شرکت کرکے اپنی نظریاتی وابستگی کا ثبوت دیں۔