معذور گھوڑا اب کھڑا نہیں ہوسکتا،شاہ غلام قادر،فاروق حیدر

معذور گھوڑا اب کھڑا نہیں ہوسکتا،شاہ غلام قادر،فاروق حیدر

مظفرآباد( وقائع نگار) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر حلقہ نمبر چار یوتھ ونگ کا تاریخ ساز کنونشن حلقہ کے ہزاروں کارکنان کی شرکت ۔ ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی قائدین صدر شاہ غلام قادر سابق وفاقی وزیر ممبر قومی اسمبلی سردار محمد یوسف مرکزی نائب صدر راجہ فاروق حیدر خان

سئنیر نائب صدر سابق وزیر حکومت مشتاق احمد منہاس ایم پی اے جنید علی قاسم سابق وزرا ڈاکٹر نجیب نقی سید افتخار علی گیلانی محترمہ نورین عارف پیر سکندر گیلانی مئیر میونسپل کارپوریشن خواتین ونگ کی صدر مریم کشمیری چوہدری منظور احمد ضلعی صدر راجہ فراز عارف جنرل سیکرٹری وسیم عباسی صدر حلقہ چار سید صغیر بخاری جنرل سیکرٹری راجہ اختر خان نمبردار مسرور احمد تنولی احمد نواز تنولی ایڈووکیٹ نو منتخب صدر یوتھ ونگ حلقہ چار وقاص آفسر مغل محمد فرید خان خرم جاوید چوہدری شفقت ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ آزاد کشمیر سید غضنفر علی راجہ طارق بشیر ایڈووکیٹ راجہ محمد فرید خان راجہ عارف خان عجاب فاطمہ اور دیگر نے خطاب کیا

اس موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے یوم ولادت کا کیک کاٹا گیا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو راجہ فاروق حیدر خان اور میں نے ملکر بنایا میاں نواز شریف کی قیادت میں پہلے بھی متحد تھے اب بھی متحد ہیں کچھ لوگ آزاد کشمیر میں معذور گھوڑے کو کھڑا کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ معذور گھوڑا کھڑا نہیں ہو سکتا

ریاست کے لوگ قائد اعظم کے نظریہ کے ساتھ ہیں پاکستان ہے تو ہم ہیں ہماری مسلح افواج ہمارا دفاع کر رہی ہیں ہم اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہیں حکومت بلدیاتی نمائندوں کو با اختیار بنانے صرف افراتفری پیدا نہ کرنے۔ آزاد کشمیر کے عوام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہیں موجودہ حکومت کس سیاسی جماعت کی ہے جس وجہ سے خرابیاں ہورہی ہیں حکومت کے ساتھ عوام نہیں ہیں

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے لیے کام کرئے صرف باتیں نہ کرئے عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے حکومت ہیلتھ کارڈ کا معاملہ حل کیا جائے مہاجرین کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ ان لوگوں کی آزادی کے لیے بڑی قربانیاں ہیں مسلم لیگ ن ہر حوالہ سے ان کے ساتھ ہے حلقہ چار میں آج کا کنونشن تاریخ ساز ہے حلقہ چار کے کارکنان رہنماؤں نے بھرپور قوت کا مظاہرہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن اور نوجوان لیڈر ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی کے ساتھ ہیں

شاہ غلام قادر نے کہا کہ کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں بہت جلد الیکشن کا بگل بجنے والا ہے اور عوامی طاقت سے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی عوامی حکومت قائم ہوگی انہوں نے یوتھ ونگ حلقہ چار کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر و ممبر قومی اسمبلی سردار محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے قائد اعظم کی قیادت میں پاکستان قائم کیا پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل تاریخ کو بھول چکی ہے جو ہماری بدقسمتی ہے ۔

قائد اعظم کا بھی نوجوانوں نے بھرپور ساتھ دیا آپ نوجوان بھی ملک و قوم کے لیے کردار ادا کریں میاں نواز شریف ہمارے محسن ہیں اس ملک قوم کو میاں نواز شریف کی ضرورت ہے ۔ میاں صاحب کی امامت چھوڑ کر کہیں نہیں جارہا ۔ آج جو حالات ہیں لوگوں کے بارے میں اسی سٹیٹمنٹ نہ دیں جس سے افراتفری پھیلے یہی صورتحال رہی تو آئندہ انتخابات میں کامیابی کا نہ سوچیں جماعت کو اپنے دستور پر کاربند رہنا چاہیے

ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے فوج کا مقابلہ فوج کرتی ہے ورنہ غزہ کی صورتحال دیکھ لیں ہری سنگھ کی باتیں کرنے والے یاد رکھیں اس کے دور میں سور مارنا جرم تھا ۔ مسلمانوں پر ظلم ہوتا تھا اپنے اکابرین کے بارے میں غلط بات ہرگز نہ کریں یہ جو کاروائیاں ہیں ریاست کے لیے ٹھیک نہیں ہے آپس میں اتفاق و اتحاد رکھیں ۔

وزارت مذہبی امور اور سعودی ائیرلائن کے مابین معاہدہ طے

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر حلقہ نمبر چار یوتھ ونگمعذور گھوڑا اب کھڑا نہیں ہوسکتا
Comments (0)
Add Comment