9مئی،فوجی عدالتو ں سےمزید 60مجرموں کو سزائیں

9مئی،فوجی عدالتو ں سےمزید 60مجرموں کو سزائیں،عمران خان کے بھانجے کو دس سال قید بامشقت

راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائیں سنائیں،

فیلڈ کورٹ مارشل نے تمام شواہد کی جانچ پڑتال، مجرموں کو قانونی حق کی یقینی فراہمی اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سزائیں سنائیں۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی ولد حفیظ اللہ نیازی کو 10 سال قید بامشقت جبکہ میاں عباد فاروق ولد امانت علی کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جناح ہاؤس حملے میں ملوث رئیس احمد ولد شفیع اللّٰہ کو 6 سال قید بامشقت، ارزم جنید ولد جنید رزاق کو 6 سال قید بامشقت، علی رضا ولد غلام مصطفیٰ کو 6 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جی ایچ کیو حملے میں ملوث راجہ دانش کو 4 سال قید بامشقت، سید حسن شاہ کو 9 سال قید بامشقت، اے آئی ایم ایچ راولپنڈی پر حملے میں ملوث علی حسین کو 7 سال قید بامشقت، پنجاب رجمنٹ سینٹر مردان حملے میں ملوث زاہد خان کو 2 سال قید بامشقت اور ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث خرم لیاقت کو 4 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

بیان کے مطابق قلعہ چکدرہ حملے میں ملوث ذاکر حسین کو 7 سال قید بامشقت، بنوں کینٹ حملے میں ملوث امین شاہ کو 9 سال قید بامشقت، پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث فہیم ساجد کو 8 سال قید بامشقت جبکہ فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث حمزہ شریف کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد ارسلان کو 7 سال قید بامشقت، محمد عمیر کو 6 سال قید بامشقت، نعمان شاہ کو 4 سال قید بامشقت جبکہ بنوں کینٹ حملے میں ملوث اکرام اللہ کو 9 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث پیرزادہ میاں محمد اسحاق بھٹہ کو 3 سال قید بامشقت، جی ایچ کیو حملے میں ملوث محمد عبداللہ کو 4 سال قید بامشقت، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث امجد علی کو 2 سال قید بامشقت جبکہ جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد رحیم کو 6 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔آ

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیڈ کوارٹر دیر سکاؤٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث سہراب خان کو 4 سال قید بامشقت، جناح ہاؤس حملے میں ملوث بریگیڈیئر(ر) جاوید اکرم ولد چودھری محمد اکرم کو 6 سال قید بامشقت جبکہ راہوالی گیٹ گوجرانوالہ حملے میں ملوث محمد احمد کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ملٹری کورٹ نے 9 مئی جناح ہاؤس کیس میں 25 ملزمان کو سزائیں سنائی تھیں۔

 

وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی کا فلسطینی سفارتخانے کا دورہ

60 مجرمان کو سزائیں9مئیآئی ایس پی آردیر سکاؤٹس تیمرگرہ حملےسانحہ 9 مئیفوجی عدالتو ں سےمزید 60مجرموں کو سزائیں
Comments (0)
Add Comment