دھیرکوٹ،باپ کا قاتل بیٹا اپنےانجام کو پہنچ گیا،ملزم حماد شکیل کوسزائےموت

دھیرکوٹ،باپ کا قاتل بیٹا اپنےانجام کو پہنچ گیا،ملزم حماد شکیل کوسزائےموت

دھیرکوٹ/ارجہ(نمائندگان کشمیر ایکسپریس)باپ کا قاتل بیٹا اپنے انجام کو پہنچ گیا ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت دھیرکوٹ نے ملزم حماد شکیل کوموت کی سزا سنا دی

کشمیر ایکسپرس کی رپورٹ کے مطابق ملزم حماد شکیل نے مورخہ16فروری 2024کو تیز دھار آلہ خنجر سے وار کر کے اپنے والد کو قتل کر دیا تھا قتل کی ایف آئ آر تھانہ پولیس دھیرکوٹ میں درج ہوئ

اور مقدمہ کی تفتیش باسط ابرار تھانہ دھیرکوٹ نے عمل میں لائی، بعد ازتفتیش ملزم حماد شکیل کے خلاف مقدمہ کا چالان دائر عدالت ایڈیشنل ضلعی فوجداری دھیرکوٹ ہوا

24جون 2024کو ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت دھیرکوٹ کے معزز اراکین راجہ جلیل عمر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ/سیشن جج دھیرکوٹ ،حبیب الرحمن ایڈیشنل ضلعی قاضی دھیرکوٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کے اقبال جرم پر زیردفعہ 302(b)آزاد پینل کوڈ کے تحت موت کی سزا سنائی

جبکہ جرم زیر دفعہ (2)15اسلحہ ایکٹ کی پاداش میں 3سال قید بامشقت مع 10ہزار جرمانہ کی سزا سنائ جرم زیردفعہ (b)302 کے تسلسل میں مقتول کے شرعی ورثاء کے لئے10لاکھ روپے معاوضہ کا حکم سنایا

عدالت نے عدم ادائیگی جرمانہ و معاوضہ کی صورت میں مزید دو ماہ اور چھ ماہ کی قید محض کی سزائیں بھی سناتے ہوئے مجرم کو دسٹرکٹ جیل باغ میں سزا کاٹنے کا حکم صادر کیا ہے

 

دھیرکوٹ،باپ کا قاتل بیٹا اپنےانجام کو پہنچ گیا،ملزم حماد شکیل کوسزائےموت

باپ کا قاتل بیٹاحماد شکیل کوسزائےموتدھیرکوٹ