بالاٸی نیلم کیل میں افسوسناک حادثہ، دو کمسن بچے جان بحق
نیلم(کشمیر ایکسپریس نیوز) بالائی نیلم کے علاقے کیل میں ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا جہاں ملک برادری سے تعلق رکھنے والے دو کمسن بچے، جن کی عمریں چھ، چھ سال تھیں، ایک صندوق میں بند ہونے کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں بچے مغرب سے پہلے اچانک غائب ہو گئے۔ اہل خانہ اور قریبی لوگوں نے انہیں تلاش کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ تقریباً رات 8 بجے بچوں کو گھر کی چھت پر پڑے لکڑی کے صندوق میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔
بچوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن افسوس کہ وہ راستے میں ہی وفات پا چکے تھے۔
یہ حادثہ خاندان اور پورے علاقے کے لیے گہرے صدمے کا باعث بنا ہے۔ اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں، اور علاقے میں فضا سوگوار ہے۔