جدہ،احسان الحق باجوہ کے اعزاز میں تقریب،اہم شخصیات کی شرکت

جدہ،احسان الحق باجوہ کے اعزاز میں تقریب،اہم شخصیات کی شرکت

جدہ(معروف حسین)سعودی عرب میں پاکستان بزنس فورم جدہ کی جانب سے پارلیمانی سیکرٹری برائے اوورسیز پاکستانیز رکن قومی اسمبلی چوہدری احسان الحق باجوہ کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں سفارتی افسران اور کمیونٹی کی اہم شخصیات شریک تھیں

پاکستان بزنس فورم جدہ کی جانب سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے اوورسیز پاکستانیز رکن قومی اسمبلی چوہدری احسان الحق باجوہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ملکی اثاثہ اور سرمایہ ہیں انکے کو درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے

وزیراعظم شہبازشریف کی کاوشوں سے یو اے ای کے ورک اور وزٹ ویزے اگلے ماہ بحال ہ جائیں گے اس موقعہ قونصل جنرل خالد مجید کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی انتہائی فعال اور متحرک کردار ادا کر رہے ہیں اور قونصلیٹ کمیونٹی کے ساتھ ملکر کام کر رہا ہے اور قونصلیٹ کی نئی بلڈنگ کی تعمیر میں بھی پاکستانی کمیونٹی کا اہم کردار ہے

پاکستان بزنس فورم کے صدر عقیل آرائیں، ملک منظور اعوان،امیر محمد خان، رانا اشرف، عبدالخالق لک، امجد گجر اور سردار اقبال کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں بزنس کمیونٹی کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں اور پاکستان کے مثبت چہرے کو اجاگر کریں تقریب کے اختتام پر سبکدوش ہونے والے والے قونصلیٹ کے دو افسران عبدالروف میو اور شیراز خان کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا اور انکی خدمات کو سراہا گیا-

اس موقع پر اعلی صحافتی خدمات پرپاکستان اوورسیز میڈیا فورم صدر شعیب الطاف ,پاکستان جرنلسٹ فورم کے صدرمعروف حسین اور یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے چیئرمین جہانگیر خان کو شیلڈ پیش کی گئی

احسان الحق باجوہ کے اعزاز میں تقریباہم شخصیات کی شرکتجدہسعودی عرب
Comments (0)
Add Comment