اسلام آباد،غزہ ملین مارچ،فلسطین کیساتھ اظہارِ یکجہتی

اسلام آباد،غزہ ملین مارچ،فلسطین کیساتھ اظہارِ یکجہتی،حافظ نعیم

اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے , اس کھلی دہشتگردی کو امریکہ کی پشت پناہی حاصل ہے .
امریکہ خود دہشت گردی کا سب سے بڑا منبع ہے .امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن
اسرائیل کو طاقت فراہم کرنے میں مسلم ممالک کی خاموشی کا بھی اہم کردار ہے . حافظ نعیم
غزہ ملین مارچ اسلام آباد سے خطاب
اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)اسرائیل اور نیتن یاہو کھلے عام گریٹر اسرائیل بنانے کی بات کر رہا ہے لیکن ہمارے حکمران خاموش , اور خادمین گونگے بنے ہوئے ہیں. اسرائیل ہمارے مجاہدین کا مقابلہ نہیں کر سکتا نہتے عورتوں اور بچوں پر گولہ و بارود برسا رہا ہےیہ بات امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا اللہ کے شکر گزار ہیں کہ ہم مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم نے اس وقت آواز اٹھائی ہے جب دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے . نائب امیر ڈاکٹر عطاء الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
مسجد اقصی ہمارا دینی اثاثہ اور فریضہ ہے ،قائداعظم سے جب فلسطین کے بارے میں معلوم کیا گیا تو آپ نے کہا کہ فلسطین ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی نکتہ ہوگا۔امیر کے پی کے عبدالواسع نے خطاب میں کہا
غزہ میں بچے اور خواتین شہید ہو رہےہیں،مگر امت کے حکمران ڈر سے ان کے لیے آواز نہیں اٹھاسکتے،غزہ امت کے وجود کا حصہ ہے ،ہمارا ملک ایک نظریہ کی بنیاد پر بنا ہے، مگر ہمارے حکمران امریکہ کے ڈر سے کھل کر اہل غزہ کی امداد نہیں کررہے۔
مارچ میں سیکرٹری جنرل حلقہ جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق، ڈپٹی سیکریٹریز عفت سجاد،ثمینہ سعید، ناظمہ حلقہ خواتین صوبہ شمالی پنجاب ثمینہ احسان، نائبات رخسانہ غضنفر، آنسہ اشفاق، مریم جمیلہ،زاہدہ اشرف،اہلیہ امیر جماعت ڈاکٹر شمائلہ،ناظمہ اسلام آباد قدسیہ ناموس،رکن مرکزی شوری زبیدہ خاتون، مرکزی رہنما سکینہ شاہد، سابق ناظمہ اسلام آباد نصرت ناہید اور شمالی پنجاب ،صوبہ خیبر پختون خواہ سے خواتین کی ہزاروں خواتین نے شرکت کی
اسلام آبادغزہ ملین مارچفلسطین کیساتھ اظہارِ یکجہتی
Comments (0)
Add Comment