صدربیرسٹر سےرکن برطانوی ہاؤس آف لارڈز لارڈ قربان کی ملاقات 

صدربیرسٹر سےرکن برطانوی ہاؤس آف لارڈز لارڈ قربان کی ملاقات

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)درریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اُٹھانے کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں اور اس سلسلے میں بیرون ملک بالخصوص برطانیہ میں آباد کشمیری اپنا بھرپورکردار ادا کریں اور برطانوی پارلیمنٹ سمیت دیگر فورمز پر مسئلہ کشمیرکو اُجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے آواز اُٹھائیں۔

کیونکہ بھارت نے 5اگست2019؁ء کے بعد سے تاحال مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیری عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں اور کشمیریوں کو اُن کی اپنی سرزمین پر بے گھر کر رکھا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں غیر ریاستی باشندوں کی آبادکاری شروع کر رکھی ہے جس سے وہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید، بچوں،بوڑھوں کو پیلٹ گن کے استعمال سے بصارت سے محروم اور خواتین کی عصمت دری کر رہا ہے۔

بھارت کے یہ تمام تر انسانیت سوز مظالم بین الاقوامی انسانی حقوق کے مغائر ہیں جو بھارت مقبوضہ کشمیر کے اندر گزشتہ 7دہائیوں سے کشمیریوں پر ڈھا رہا ہے۔

ایسے حالات میں دنیا بھر اور بالخصوص برطانیہ میں آباد کشمیریوں کو متحد و متحرک ہو کر جاندار انداز میں بھارت کی ان ریشہ دوانیوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ قربان حسین سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔

اس موقع پر ملاقات میں برطانوی ہاؤس آف لارڈ زکے رکن لارڈ قربان حسین نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح اور بالخصوص برطانوی پارلیمنٹ میں اُجاگر کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور بھارت کی ریشہ دوانیوں کا پردہ چاک کریں گے۔

اس موقع پر برطانوی ہاؤس آف لارڈ زکے رکن لارڈ قربان حسین نے کہا کہ میرپور آزادکشمیر میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر میرپور کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ ہے کیونکہ میرپور کے عوام کی بڑی تعداد بیرون ملک آباد ہے۔

میرپور میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر سے میرپور کے عوام کو بین الاقوامی سفر کے لئے بہترین اور آسان سہولیات میسر آئیں گی۔ اس سلسلے میں برطانوی ہاؤس آف لارڈ زکے رکن لارڈ قربان حسین نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے درخواست کی کہ وہ بھی میرپور آزادکشمیر میں انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی تعمیر کے لئے کوششیں کریں۔

اس سلسلے میں صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ وہ آزادکشمیر میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لئے اپنی بھرپور کوششیں کریں گے۔

برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ قربان حسین نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بتایا کہ میرپور انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر کے سلسلے میں انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ حکومت پاکستان اسحاق ڈار سے بھی بات کی ہے۔ اس موقع پر برطانوی ہاؤس آف لارڈ زکے رکن لارڈ قربان حسین نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا

اور صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو برطانیہ کے دورے اور برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے کی دعوت دی جو صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد برطانیہ کا دورہ کر کے مسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنل کمیونٹی کے سامنے اُجاگر اور برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کر کے برطانوی ممبران پارلیمنٹ کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری ہندوستانی مظالم اور بھارت کے گھناؤنے اور مکروہ چہرے کو بے نقاب کریں گے۔

 

صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدریصدربیرسٹر سےرکن برطانوی ہاؤس آف لارڈز لارڈ قربان کی ملاقاتلارڈ قربان حسین
Comments (0)
Add Comment