آزادجموں وکشمیر کا 2 کھرب 64 ارب روپے کا مجوزہ بجٹ 25جون کو پیش ہوگا

آزادجموں وکشمیر کا 2 کھرب 64 ارب روپے کا مجوزہ بجٹ 25جون کو پیش ہوگا
اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)آزادجموں وکشمیر میں مالی سال25-2024 کا 2 کھرب 64 ارب روپے کا مجوزہ بجٹ 25جون کو پیش کئے جانے کا امکان، وزیر خزانہ عبد الماجد خان بجٹ پیش کریں گے

کشمیر ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق آزادجموں وکشمیر میں مالی سال25-2024 کا 2 کھرب 64 ارب روپے کا مجوزہ بجٹ کل وزیر خزانہ عبد الماجد خان پیش کریں گے

2 کھرب 64 ارب روپے کے مجوزہ بجٹ میں 44 ارب ترقیاتی اور 220 ارب روپے غیر ترقیاتی بجٹ ہوگا پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ” سڑکوں کی تعمیر کے لیے مجوزہ بجٹ 14 ارب 90 کروڑ ۔

لوکل گورنمنٹ 3 ارب 70 کروڑ ،صحت 3 ار ب، پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن 3 ارب 20 کروڑ ،تعلیم سکولز 3 ارب، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ 2 ارب 46 کروڑ،تعلیم کالجز ایک ارب 80 کروڑ۔برقیات ایک ارب 60 کروڑ

سوشل ویلفیئر 30 کروڑ،لینڈ منیجمنٹ ایڈمنسٹریشن ایک ارب 15 کروڑ،زراعت 90 کروڑ،جنگلات 80 کروڑ، آئی ٹی 80 کروڑ ،سیاحت وآثار قدیمہ 70 کروڑ

انڈسٹری 52 کروڑ،اسپورٹس 50 کروڑ،ترقیاتی ادارے 34 کروڑ 60 لاکھ، تعلقات عامہ 20 کروڑ،شہری دفاع 15 کروڑ ،ماحولیات 15 کروڑ،ٹیکنیکل ایجوکیشن کےلئے 3 کروڑ ہوگا

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد کے ایک سوال کے جواب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادکشمیر میں آمدہ بجٹ میں وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہیلتھ کارڈ کی سہولت بحال کر رہی ہے. وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر کی عوام کو صحت کی سہولیات بہم پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے. انہوں نے کہا کہ آمدہ بجٹ میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت بحال کر دیں گے. وزیراعظم نے کہا کہ صرف حقدار ہی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے. سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم خان نیازی کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ ایل او سی پر قائم بی ایچ یو اور دیگر تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کی کمی کو پورا کریں گے. انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں. وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ڈاکٹرز کو 3 گنا تنخواہیں ادا کریں گے. انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت نے سٹیٹ سبجیکٹ کی شرط بھی ختم کر دی ہے تاکہ تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کیا جا سکے.

آزادجموں وکشمیر کا 2 کھرب 64 ارب روپےبجٹ 25جون کو پیش ہوگا