تحریک ازادی کشمیر کے نامور ہیرو مولانا غلام بنی نوشہری انتقال کرگئے

تحریک ازادی کشمیر کے نامور ہیرو مولانا غلام بنی نوشہری انتقال کرگئے

 

اسلام آباد ( وقائع نگار)تحریک آزاد کشمیرکے نامور ہیرو نائب امیر جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر،ڈائریکٹر امور خارجہ چیئرمین روکم مولانا غلام بنی نوشہری انتقال کرگئے ،

تحریک آزادی کشمیراور غلبہ دین کے لیے پوری زندگی وقف کیے رکھی ،ڈائیلاسیز کے دوران میں2کتب قصہ نصف صدی کااور نقشہ ناتمام کے عنوان سے تحریر کیں جو کشمیرکی آزادی کی تحریک کا انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتی ہیں،

بطور ممبر اسمبلی کشمیریوںکی حقیقی ترجمانی کی اور ہندوستان کے موقف کو غلط ثابت کیا،غلام نبی نوشہری کی وفات پر آز ادکشمیرکے صدر بیرسٹر سطان محمود چوھدری،وزیر اعظم آزاد کشمیر انوارالحق

چوھدری جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحما ن ،سابق امیر سراج الحق،جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان ،سابق امیر عبدالرشید ترابی ،سردار عتیق احمد ،راجہ فاروق حیدر

لطیف اکبر ،سردار اعجاز افضل خان ،ڈاکٹر خالد محمود ،چوھدری یاسین ،تنویر الیاس،عبدالقیوم نیازی ،لیاقت بلوچ،شاہ غلام قادر،مولانا سعید یوسف ،مولانا امتیاز صدیقی ،سمیت سیاسی ،سماجی اور صحافتی برادری نے اظہار تعزیت کیا۔

یہ بھی پڑھیں

تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب ،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے مقبوضہ کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق رکن، جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے رہنما اور سرکردہ کشمیری حریت پسند مولانا غلام نبی نوشہری کی وفات پر گہرے دکھ اوررنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا نوشہری تحریک آزادی کشمیر کے اولین رہنماؤں میں سے تھے۔ مرحوم نے اپنی ساری زندگی اقامت دین کی جدوجہد اور تحریک ازادی کشمیر کی کامیابی کیلئے صَرف کی۔آخری سانس تک وہ کشمیر کاز سے جڑے رہے، مرحوم کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے گرانقدر خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا، اپنے تعزیتی پیغام میں تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ مولانا غلام نبی نوشہری کا شمار تحریک آزادی کشمیر کے صف اول کے قائدین میں ہوتا ہے، مرحوم نے تحریک ازادی کشمیر کے سفارتی اور بین الاقوامی محاز پر اپنا بے پناہ کردار ادا کیا، مرحوم پاکستان اور بیرونی دنیامیں تحریک آزادی کشمیر کے سفارتی اور بین الاقوامی محاذ کے سفیرکے طور پر زندگی کی آخری سانس تک مصروف کار رہے ،ان کی زندگی کا ہرلمحہ تحریک آزادی کشمیر کیلئے وقف تھا ۔مولانانو شہری نے برطانیہ اور یورپ کے متعدد دورے کئے برطانیہ میں تحریک کشمیر برطانیہ کے کام کی ہمیشہ تحسین اور حوصلہ افزائی کی اور سفارتی محاذ پر ہماری ہمیشہ رہنمائی اور سرپرستی کرتے رہے، مرحوم کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے اپنے تعزیتی بیان میں مولانا نوشہری کی وفات کو تحریک ازادی کشمیرکیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم جوانی سے لے کر تادم واپسی کشمیر کاز سے وابستہ رہے اور شب و روز کشمیر کی تحریک کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے

تحریک آزاد کشمیرکےنامورہیرومولانا غلام بنی نوشہری انتقال کرگئے