روبینہ خالد کا مستحق خواتین کے لیے نئے سال کا بڑا اعلان

روبینہ خالد کا مستحق خواتین کے لیے نئے سال کا بڑا اعلان

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد نے نئے سال 2025 کے آغاز پر بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین کے لیےبڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنوری 2025 سے بینظیر کفالت سہہ ماہی قسط کی رقم 10500 روپے سے بڑھا کر 13500 روپے کر دی گئی ہے۔

سال نو کے موقع پر بی آئی ایس پی ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے سیکرٹری عامر علی احمد، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر طاہر نور اور اسٹاف کے ہمراہ کفالت قسط میں اضافے کی خوشی پر کیک بھی کاٹا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ سال ہم بینظیر ہنرمند پروگرام کے لیے وقف کر رہے ہیں۔ بینظیر ہنر مند پروگرام کا آغاز کیا جاچکا ہے جس کے ذریعے مستحق گھرانوں یا ان کے افراد کو بین الاقوامی رجحانات کے مطابق مختلف شعبہ جات میں سکل ٹریننگ فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں اور اپنا روزگار خود کما سکیں۔”

سینیٹر روبینہ خالد نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی کے پلیٹ فارم کے ذریعے رواں سال بھی ہم ایمانداری، جذبے اور عزم کے ساتھ پسماندہ طبقات کی خدمت جاری رکھیں گے۔انہوں نے بی آئی ایس پی کی جانب سے پاکستان کے تمام لوگوں کو سال نو 2025 کی دلی مبارکباد پیش کی ۔

تقریب میں نئے سال کی خوشیاں منانے کے ساتھ ساتھ مستحق خاندانوں کے لیے بہتر مستقبل کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ بی آئی ایس پی کی کاوشیں ملک کے پسماندہ افراد کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بن رہی ہیں۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرامبینظیر بھٹو شہیدروبینہ خالد کا مستحق خواتین کے لیے نئے سال کا بڑا اعلان
Comments (0)
Add Comment