حویلی کہوٹہ،ڈیجیٹل زراعت شماری کا افتتاح،شیڈول جاری

حویلی کہوٹہ،ڈیجیٹل زراعت شماری کا افتتاح،شیڈول جاری

حویلی کہوٹہ(کشمیر ایکسپریس نیوز)ڈپٹی کمشنر راجہ عمران شاہین نے ڈیجیٹل زراعت شماری کا افتتاح کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حویلی سرفراز شاد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ فریسٹ نصیر مغل کے علاؤہ مختلف محکمہ جات کے آفیسران اور اہلکاران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حویلی راجہ عمران شاہین کا کہنا تھا کہ زراعت شماری کا دورانیہ یکم جنوری سے دس فروری تک جاری رہے گا،ضلع حویلی کہوٹہ کے 23 بلاکس میں زراعت شماری ہو گی جس میں ضلعی انتظامیہ کے علاؤہ محکمہ زراعت لائیو سٹاک کے ملازمین شریک ہوں گے

بعدازں انہوں نے زراعت شماری میں حصہ لینے والے اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں زرعی شماری کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ زرعی شماری اور لائیو سٹاک کا بنیادی مقصد زرعی اراضی جانوروں اور فصلوں کا درست ڈیٹا اکٹھا کرنا ہے

اسلئے تمام اہلکار فیلڈ میں جا کر درست اعداد و شمار جمع کیا کرے کیونکہ مستقبل میں انہیں اعداد و شمار کو بنیاد بنا کر اہم ریاستی پالیسان مرتب کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔

حویلی کہوٹہڈپٹی کمشنرڈیجیٹل زراعت شماری کا افتتاحشیڈول جاری
Comments (0)
Add Comment