ہجیرہ،لوڈنگ جیپ حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق، دو زخمی

ہجیرہ،لوڈنگ جیپ حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق، دو زخمی

ہجیرہ (کشمیر ایکسپریس نیوز)تحصیل ہجیرہ کے علاقے ٹانڈہ گھمیر میں ایک لوڈنگ جیپ حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 27 سالہ نثار، جو کوہاٹ روڈ فتح جھنگ کا رہائشی تھا، جاں بحق ہو گیا، جبکہ اس کا بھائی اسامہ اور گھمیر کا رہائشی وقاص زخمی ہو گئے۔

جیپ، جسے اسد نامی ڈرائیور چلا رہا تھا، ہجیرہ سے نمبل کھڑانج ٹانڈہ گھمیر کی جانب جا رہی تھی۔ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کر دیا گیا، جبکہ جاں بحق نوجوان کی نعش آبائی علاقے کوہاٹ روانہ کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اسامہ زخمیحادثے کی تحقیقاتراولاکوٹفتح جھنگلوڈنگ جیپنوجوان جاں بحقہجیرہ
Comments (0)
Add Comment