سپرننڈنٹ ملک شمعون کی محکمانہ ریٹائرمنٹ، پروقار تقریب

سپرننڈنٹ ملک شمعون کی محکمانہ ریٹائرمنٹ، پروقار تقریب

بھمبر(کشمیر ایکسپریس نیوز )ڈی سی آفس بھمبر کے سپرننڈنٹ ملک شمعون کی محکمانہ ریٹائرمنٹ پرانکے آبائی علاقہ سرسالہ سماہنی میں پروقار تقریب ہوئی جس میں ممبرقانون سازاسمبلی سابق وزیرحکومت چوہدری علی شان سونی ڈپٹی کمشنر مرزاارشدمحمود جرال،ڈائریکٹرایم ڈی اے قیصراورنگزیب،سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ غلام ربانی، چیئرمین ٹاون کمیٹی راجہ ذوالقرنین سابق چیئرمین بلدیہ مرزا اجمل جرال سمیت علاقہ معززین پولیس وکلا صحافیوں محکمہ مال کے افسران واہلکاران بلدیاتی نمائندگان پریس نمائندگان سمیت تمام مکاتب فکر سے افراد نے شرکت کی۔

ملک شمعون کی خدمات کو سراہاگیا۔ممبر قانون سازاسمبلی چوہدری علی شان سونی نے کہاکہ ملک محمد شمعون کو باوقار انداز میں سروس مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

دوران سروس خدمت انکی خدمات کوسراہتے ہیں ملک محمد شمعون جہاندیدہ شخصیت ہیں جنہوں نے ضلع بھمبر کے عوام کی خدمت کی اور حسن سلوک کی مثال قائم کی نیک نامی میں خاندان کا نام روشن رکھا اور عزت سے سرخرو ہوئے ممبر اسمبلی چوہدری علی شان سونی نے ممبر ضلع کونسل کے مطالبہ پر ملک شمعون کے محلہ کے لیے آدھا کلومیٹر روڈ فراہم کرنے کا اعلان کیا اور

کہا کہ ملک محمد شمعون کے خاندان کے مجھ پر بے پناہ احسانات ہیں باعزت سروس کی تکمیل پر خاندان کےانکے خاندان کے ملک محمد آمین،ملک شکور, ملک ارسلان سمیت جملہ احباب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ شرکاء تقریب کی جانب سے ملک محمد شمعون کو تحائف پیش کیے گئے گل پاشی مالا ڈالیں گئیں ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا گیا،

کراچی میں مقیم کاروباری شخصیت اور ملک شمعون کے حقیقی بھائی ملک محمد امین نے ڈپٹی کمشنر بھمبر اور ممبر اسمبلی کو تحائف پیش کیے تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا جس میں کمیونٹی کی نمایاں شخصیات شریک تھیں

ملک شمعون کی خدمات کو سراہاگیا
Comments (0)
Add Comment