یونس چوہدری کو ایم بی ای کا اعزاز،وہاب چوہدری کی مبارک باد

یونس چوہدری کو ایم بی ای کا اعزاز ملنے پر ہوپ ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی وہاب چوہدری کی جانب سے مبارک باد
گلاسگو ( کشمیر ایکسپریس نیوز) معروف کاروباری شخصیت ریگل کمپنی کے سی ای او یونس چوہدری کو ایم بی ای کا اعزاز ملنے پر کمیونٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔

کمیونٹی رہنماؤں اور سماجی شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے کاموں کو سراہا یہ اعزاز انہیں ان کی سماجی خدمات، کمیونٹی کی بہتری کے لیے ان کے کردار اور مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا ہے

ہوپ ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی وہاب چوہدری نے یونس چوہدری کی سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں شاہی اعزاز ملنے پر مبار باد دی ان کا کہنا تھا کہ یونس چوہدری کا یہ اعزاز ہمارے لیے باعثِ افتخار ہے۔

ان کی کامیابی ہر اس فرد کے لیے مشعلِ راہ ہے جو اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے محنت کرتا ہے

وہاب چوہدری کی مبارک بادیونس چوہدری کو ایم بی ای کا اعزاز
Comments (0)
Add Comment