ٹورازم فیسٹول حویلی کی تعمیر وترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا،فیصل راٹھور

ٹورازم فیسٹول حویلی کی تعمیر وترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا،فیصل راٹھور

حویلی کہوٹہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر حکومت آزاد ریاست جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ضلع حویلی کہوٹہ میں خوبصورت سیاحتی مقامات ہیں جن کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان اور آزاد کشمیر بھر سے آئے صحافی حضرات اس خطے کی خوبصورتی کو ساری دنیا میں اجاگر کریں مانجھی شہید ٹورازم فیسٹول میں ہزاروں افراد کی شرکت سے آزاد کشمیر اور ڈسٹرکٹ حویلی میں ٹورازم کو فروغ ملے گا

حکومت آزاد کشمیر موجود بجٹ میں ٹورازم کے فروغ کے لیے راقم مختص کرے گی آزاد کشمیر ایک خوبصورت خطہ ہے یہاں ٹورازم کا وسیع پوٹشنل موجود ہے،حکومت آزاد کشمیر پڑھے لکھے نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے مہیا کرے گی

تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کر سکیں وہ ان خیالات کا اظہار مانجھی شہید ٹورازم فیسٹول کی اختتامی تقریب کے موقع پر خطاب کے دوران کر رہے تھے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ممبر کشمیر کونسل خواجہ طارق سعید،ڈپٹی کمشنر حویلی راجہ عمران شاہین،ایس ایس پی حویلی خواجہ امیر الدین اور دیگر بھی موجود تھے،

اختتامی تقریب حویلی ٹورازم فیسٹیول 2024کی مانجھی شہید ڈھوک میں پاکستان سے آئے ہوئے فنکاروں اور لوکل فنکاروں نے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا-

اس موقع وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا مزید کہنا تھا کہ دور دراز سے آئے ہوئے تمام سیاحوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں مانجھی شہید لسڈنہ محمود گلی،شیروڈھارہ نیل فری خوبصورت سیاحتی مقامات ہیں یہاں کی روڈ پر کام تیزی سے جاری ہے جسے جلدی مکمل کر لیا جائے گا۔

حویلی کہوٹہ کامیاب ٹورازم فیسٹیول جیسے شاندار ایونٹ کے انعقاد کرنے پر آرگنائزرز ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اس طرح کے ایونٹس کا ہونا ضروری ہے جس سے مقامی نوجوانوں کا ٹیلنٹ کھل کر سامنے آتا ہے اور نوجوان صلاحیتوں کو پرکھنے کا موقع ملتا ہے،

حویلی کہوٹہ دو روزہ ٹورازم فیسٹول حویلی کی تعمیر وترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا کامیاب فیسٹول کے انعقاد کے لیے دو ملین مہیا کیے جو بہت کم ہیں آئیندہ عام بجٹ میں ٹورازم ڈویلپمنٹ کے لیے بجٹ میں اضافہ کریں گے۔