بلدیہ ڈڈیال اور محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی،روڈ خستہ حال

بلدیہ ڈڈیال اور محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی و غفلت کے باعث بوائز ہائی سکول ڈڈیال کے عقب کی روڈ خستہ حالی

ڈڈیال ( ایم سہیل سے ) بلدیہ ڈڈیال اور محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی و غفلت کے باعث بوائز ہائی سکول ڈڈیال کے عقب کی روڈ خستہ حالی، ٹوٹ پھوٹ اور گندگی سے بھری آپنی مثال آپ ہے۔

جبکہ پینے کے صاف پانی کے پائپ جگہ جگہ سے پھٹ چکے ہیں اور نہ صرف پانی ضائع ہوتا ہے بلکہ گندگی پانی میں شامل ہو رہی ہے۔ڈڈیال چوک سے منسلک یہ روڈ۔

عرصہ دراز سے بن نہ سکی جس کی وجہ سے سکول کے بچوں،مکینوں اور راہ گیروں اور نمازیوں کو چلنے اور گزرنے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں جبکہ گاڑیوں کا گزرنا محال ہو چکا ہے۔

وارڈ کے مکینوں، رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ ایسے ہے جیسے ہم علاقہ غیر سے آئے ہوئے ہیں اور ہماری کوئی سنوائی نہیں۔

یہ گلی و روڈ ڈڈیال شہر کی مین اور مصروف ترین روڈ ہے جس سے تقریبا تین محلے کے لوگوں کی آمد و رفت ہوتی ہے۔

Comments (0)
Add Comment