اسلام آباد ،آل پاکستان انٹرسپورٹس گالابوائزکااختتام پذیر

اسلام آباد ،آل پاکستان انٹر سپورٹس گالا بوائز کا اختتام پذی

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)آل پاکستان انٹر سپورٹس گالا بوائز کا اختتام پاکستان سپورٹس بورڈ نصیر بُندہ اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام ہونے والے بوائز انٹر سپورٹس گالا کا آغاز30 دسمبر 2024کو پاکستان سپورٹس بورڈ میں ہوا تھا ۔ سپورٹس گالا میں پاکستان بھر سے 19 تعلیمی بورڈز کی ٹیموں نے حصہ لیا جس میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، ہاکی ، ایتھلیٹکس کے کھیل شامل تھے ۔ جو انتہائی احسن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی تمام کھیلوں میں کھلاڑیوں نے محنت اور دلی جوئی سے کھیلا ۔

تمام کھیلوں میں پوزیشن لینے والی ٹیموں میں بیڈمنٹن کے مقابلوں میں تیسری پوزیشن راولپنڈی، دوسری پشاور جبکہ پہلی پوزیشن فیصل آباد بورڈ نے حاصلی کی ۔ ٹیبل ٹینس میں کے مقابلوں میں تیسری پوزیشن سرگودھا، دوسری ایبٹ آباد اور پہلی پوزیشن لاہور بورڈ نے حاصل کی ۔ ہاکی کے مقابلوں میں تیسری پوزیشن بنو بورڈ، دوسری لاہور اور ایک سخت مقابلے کے بعد پہلی پوزیشن فیصل آباد بورڈ نے حاصل کی ، ایتھلیٹکس میں تیسری پوزیشن میں دو بورڈز پشاور اور سرگودھا، دوسری فیصل آباد،جبکہ پہلی پوزیشن لاہور بورڈ کے پاس رہی ۔بیسٹ ایتھلیٹ کا سہرا بھی لاہور بورڈ کے سر رہا ۔ جبکہ انٹر بورڈز سپورٹس گالا کا اوور آل کا انعام فیصل آباد بورڈ نے حاصل کیا ۔

اس موقع ڈائریکٹر رجسٹریشن اینڈ سپورٹس فیڈرل بورڈ فاطمہ طاہرہ نے کہا کہ میں سپورٹس گالا میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں اور تعلیمی بورڈذ کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے کیونکہ کھیل انسان کو جسمانی طور پر طاقت ور بناتی ہے۔

بوائز سپورٹس گالا کے اختتام پر ڈائریکٹر سپورٹس فیڈرل بورڈ فوزیہ معروف نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گالا کو کامیاب بنانے میں فیڈرل بورڈ کا ساتھ دیا ۔

آخر میں تمام پوزیشن حاصل کرنے والی بورڈز کی ٹیموں میں گولڈ میڈل ، سلور میڈل ، ٹرافیز اور انعام تقسیم کئے گئے

آل پاکستان انٹر سپورٹس گالا بوائز کا اختتام پذیراسلام آبادفیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد
Comments (0)
Add Comment