بھمبر،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کیخلاف یوم اطفال منایا گیا

بھمبر،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کیخلاف یوم اطفال منایا گیا

بھمبر(پی آئی ڈی)بھارت کی طرف سے مقبوضہ وادی کشمیر میں معصوم بے گناہ بچوں و طالب علموں کو شہید کرنے،پیلٹ گن سے آنکھوں کی بنیائی چھیننے کے خلاف بھمبر میں یوم اطفال منایاگیا،بھارتی ظلم و سازش اس حد بڑھ گئی کہ سوشل میڈیاپر آواز اٹھانے پربھی پابندی ہے بھارتی ظلم سے متعلقہ شہید و زخمی بچوں کی تصاویرشیئر کرنےپرفیس بک پیجز بند کردییے گئے ،فیس بک پرمظلوموں سے متعلقہ مواد ڈیلیٹ کردیا گیا۔

اس دن کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنربھمبر مرزا ارشدمحمودجرال کی ہدایت پر ضلعی ہیڈکوارٹر کے تاریخی پائلٹ ہائی سکول میں شہید بچوں کے نام سے پودے لگائے گئے۔

اےسی ہیڈکوارٹرمحمدعیص بیگ،افسرمال محمدعلی،تحصیلدارقیصرمحمودشمس ڈی ای او شفیق اصغرصدرسٹیزن فورم اقبال انقلابی سمیت دیگرنے پودے لگائے آگاہی واک بھی کی گئی۔شرکانے بھارتی ظلم کی مذمت کی اور کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے معصوم بے گناہ بچوں پرظلم ،بچوں کی شہادت بچوں و طلباء کو آنکھوں کی بینائی سے محروم کیاجارہاہے۔

بھارت مخالف احتجاج میں آج سکولز کالجز یونیورسٹیز جملہ سرکاری وپرائیوٹ ادارہ جات سب شریک ہیں۔بھارتی دہشتگردافواج کاظلم و ستم نامنظور ہے۔مقبوضہ کشمیر میں 77 سالوں میں لاکھوں معصوم بچے شہید ہوئے پیلٹ گن کےاستعمال سے بھارت معصوم بچوں کی آنکھوں کی نظربھی چھین رہاہےعالمی برداری معصوم بچوں پرظلم کانوٹس لے۔

بھمبربینائی سے محروممقبوضہ کشمیرمقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کیخلاف یوم اطفال منایا گیاہیلٹ گن کا استعمال
Comments (0)
Add Comment