آزادکشمیربھرکےاساتذہ کےسکیل اپ گریڈکئےجائیں،علی رضابخاری
حکومت کی جانب سے کمیٹیاں بنائی جاتی رہیں ،آج تک اساتذہ کو وفاق اور صوبوں کے برابر سکیل نہ دینا سراسر ناانصافی ہے
اساتذ ہ احتجاج کررہے ہیں وزیر اعظم سے درخواست کروں گا کہ سکیل اپ گریڈ کر کے احتجاج کو اظہار تشکر میں تبدیل کریں
اسلام آباد( وقائع نگار ) سابق ممبر اسمبلی و سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف ڈاکٹر پیر سید علی رضا بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر بھر کے اساتذہ سالہا سال سے اپگریڈیشن کے لیے احتجاج کر رہے ہیں ۔
حکومت کی جانب سے کمیٹیاں بنائی جاتی رہیں ہیں اور صرف وعدے کیے جاتے رہے۔ لیکن آج تک اساتذہ کو وفاق اور صوبوں کے برابر سکیل نہ دینا سراسر ناانصافی ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر سے ہمدردانہ درخواست کرتا ہوں کہ ریاست بھر کے اساتذہ تین جولائی کو احتجاج کرنے مظفرآباد آ رہے ہیں ۔ وزیراعظم اس احتجاج کو بذریعہ سکیل اپگریڈیشن اظہار تشکر اجتماع میں تبدیل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
اساتذہ معمارانِ قوم ہیں جب ایک اُستاد مالی اور ذہنی طور پر آسودہ ہو گا تب وہ مستقبل کے نونہالوں کی بہتر تعلیم و تربیت کرے گا۔
اساتذہ کرام کو مالی اور دیگر مسائل سے باہر نکال کر اُن کے تمام تسلیم شدہ مطالبات کو حل کیا جائے۔ پنشن سسٹم اور دفاتر کے نظام کو ٹیکنالوجی سے مربوط کر کے سائلین کو دفاتر کی فائلوں سے چھٹکارا دیا جائے۔
انہوں اس عزم کا اعادہ کیا کہ آزاد کشمیر بھر کے اساتذہ کے ساتھ ان کے جائز حق کے لیے ہر پلیٹ فارم پر ساتھ دیا جائے گا۔
آزادکشمیربھرکےاساتذہ کےسکیل اپ گریڈکئےجائیں،علی رضابخاری