بھٹو خاندان اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں،چوہدری یاسین

بھٹو خاندان اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں،چوہدری یاسین

چڑھوئی(کشمیر ایکسپریس نیوز)صدرپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمدیٰسین نے کہا کہ بھٹو خاندان اور پاکستان ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مسلۂ کشمیر کیلئے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا عزم دیا دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو نے حریت کانفرنس کو او آئی سی میں مبصر کا درجہ دیا ملک وملت کو آئین کا تحفہ اور ناقابل تسخیر دفاع کیلئے ایٹمی پروگرام حاصل کیا

ذوالفقار علی بھٹو شھید کا عدالتی قتل نظام عدل پر بد نما دھبہ ہے۔ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے متوسط پسے ہوئے طبقات اور سسکتی انسانیت کیلئے مسیحا ثابت ہوئے اور ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں عوام کے حق خودارادیت کو دنیا بھر کے ایوانوں میں نیو کلئیر فلش پوائنٹ بنایا اور زرعی عوامی اصلاحات کا نفاذ عمل میں۔

یوم حق خودارادیت اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا یوم ولادت یوم تجدید عہد اور یوم عزم بھی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے حلقہ چڑھوئی میں مختلف منصوبہ جات کا افتتاح اور سنگ بنیاد کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو ایک نظریے کا نام ہے جسے مٹانے کی کوشش کرنے والے تاریخ میں بے نام و نشا ن ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اقوامِ متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر رائے شماری کی سولہ سے زائد مؤثر قراردادوں کے باوجود ان پر عملدرآمد سے انکاری ہے کشمیریوں کو انکے بنیادی حق حق آزادی سے محروم رکھنا حق خودارادیت دینے سے انکار اس کے نام نہاد جمہوری چہرے کو دنیا کے سامنے بری طرح بے نقاب کررہا ہے

گزشتہ 76برسوں سے بھارت کشمیریوں کی آزادی اور حق خودارادیت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن کے کھڑا ہے۔ عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ ریاست میں 5 اگست 2019 کو غیر قانونی یکطرفہ اقدامات نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ بھارت خطہ میں فساد اور دہشت کا نہ صرف سرغنہ ہے بلکہ آج بھی ایک قابض اور سامراجی ملک ہے جو ریاست پر دس لاکھ فوجیوں کے زریعے قابض ہے۔

مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک وہ اپنا حق حق خود ارادیت حاصل نہیں کر لیتے جس کیلئے انہوں نے لاکھوں جانوں کے نظرانے اور بیش بہا قربانیاں پیش کی ہیں۔ پیپلزپارٹی بھارت سے آزادی کی جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 جنوری کو کشمیر پر اقوام متحدہ نے قراداد منظور کی مگر کشمیری تب سے آج تک اس قراداد پر عملدرآمدکے لئے کوشاں ہیں۔صدرپاکستان پیپلزپارٹی نے نیو کشمیر ڈویلپمنٹ پروگرام کنسٹرکشن اینڈ ریکنڈیشنگ آف لنک روڈ دولیا جٹاں محلہ پنگیال،لنک روڈ تلچھا چوک صاحباں،لنک روڈ امپرومنٹ میٹلنگ اینڈ بلیک ٹاپنگ آف کراڑی پیلی تا پیروڈ،،جڑائی تا کھوڑی روڈ،دولیاں جٹاں محلہ مولوی بانکا کا افتتاح اور لنک روڈ کراڑی پیلی کا سنگ بنیاد رکھا۔

بھٹو خاندان اور پاکستان لازم و ملزوم ہیںپاکستان پیپلز پارٹیچوہدری یاسینحق خودارادیتیوم حق خودارادیت
Comments (0)
Add Comment