یوم حق خودارادیت کے موقع پر کوٹلی میں ریلی،بھارت مخالف نعرے

یوم حق خودارادیت کے موقع پر کوٹلی میں ریلی،بھارت مخالف نعرے

کوٹلی(کشمیر ایکسپریس نیوز)آزاد کشمیر بھر کی طرح کوٹلی میں بھی 5 جنوری یوم حق خود ارادیت جوش و جذبہ کیساتھ منایا گیااور اقوام متحدہ پر زور دیا گیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے متعلق اپنی 5جنوری 1949 کی قرارداد پر عملدرآمد کرائے۔

یوم حق خودارادیت کے موقع پر احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر میجر ر ناصر رفیق ،اسسٹنٹ کمشنر ولید انور ،فی ای او سید جمشید بخاری ،صدر اپیکا سردار گلفراز اورحریت رہنمامحموداخترقریشی ایڈووکیٹ نے کی ۔ریلی نے احاطہ کا چکر لگایا ۔

شرکا ریلی نے بھارتی مظالم کے خلاف اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔بعد ازاں تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر میجر ر ناصر رفیق نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہر سال اس دن کو منانے کا مقصد عالمی برادری کو یہ یاد دلانا ہے کہ وہ کشمیر کے بارے میں اپنی ذمہ داری کو نظر انداذ نہیں کر سکتے، اقوام متحدہ کو 76سال پہلے کیے گئے اپنے وعدوں کا احترام کرنا ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر کی عوام کو بھارتی قابض افواج کی جانب سے ایک اجتماعی سزا دی جا رہی ہے اور بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کو دنیا کے سب سے بڑے عسکری زون میں تبدیل کر دیا ہے۔

سید جمشید بخاری ،صدر اپیکا سردار گلفراز اورحریت رہنمامحموداخترقریشی ایڈووکیٹ اور جماعت اسلامی راجہ شفیق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق بشمول جان، مال، صحت، اظہار رائے کی آزادی اور اسمبلی کے حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے اور 5 اگست 2019 کے بعد سے مسلسل غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے ذریعے مودی کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں خوف اور افراتفری کا ماحول پیدا کر رکھا ہے۔

حق خود ارادیت اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایک بنیادی حق ہے، جس کی نفی اس عالمی اعلامیے اور اس کے معاہدوں کی نفی ہے، عالمی برادری کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے۔

بھارت مخالف نعرےریلی نے احاطہ کا چکر لگایایوم حق خودارادیتیوم حق خودارادیت کے موقع پر کوٹلی میں ریلی
Comments (0)
Add Comment