کیس فلو مینجمنٹ سسٹم اوررجسٹریشن آف ڈیڈزکا باقاعدہ افتتاح

کیس فلو مینجمنٹ سسٹم اوررجسٹریشن آف ڈیڈزکا باقاعدہ افتتاح

میرپور (کشمیر ایکسپریس نیوز)چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر جسٹس صداقت حسین راجہ نے میرپور ڈویژن کی لوئر جوڈیشری میں ”کیس فلو مینجمنٹ سسٹم ” اور ”رجسٹریشن آف ڈیڈز“کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میرپور کے احاطہ میں منعقد ہوئی

جس کے مہمان خصوصی چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ تھے جبکہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس خالد رشید چوہدری،رجسٹرار ہائی کورٹ چوہدری محمد فیاض،جج احتساب کورٹ راجہ فیصل مجید،ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ قاضی عنایت،تینوں اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز،ضلع میرپور کے جوڈیشل افسران و قاضی صاحبان،سپریم کورٹ،ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے عہدیداران و اراکین بھی موجود تھے۔

اس موقع پرایڈیشنل رجسٹرار ہائی کورٹ راجہ محمد ریاض شفیع اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم احمد تاج نے آزادکشمیر لوئر جوڈیشری کے آئی ٹی منصوبہ کے بارے میں بریفنگ دی۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ آزادکشمیر جسٹس صداقت حسین راجہ نے ڈویژن میرپور کے تینوں اضلاع کی جوڈیشری میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دونوں پراجیکٹس کا بٹن دبا کر افتتاح کیے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد کشمیر جسٹس صداقت حسین راجہ نے کہا کہ آزادکشمیر کی لوئر جوڈیشری کو آٹی ٹی سے منسلک کردیا گیا ہے میرپور ڈویژن سے ”کیس فلو مینجمنٹ سسٹم“نے آن لائن کام کرنا شروع کردیا ہے جبکہ اس پراجیکٹ کے تحت آزادکشمیر کی تمام عدالتی نظام کو اس سے منسلک کردیا ہے جبکہ ”رجسٹریشن آف ڈیڈز“میرپور اور مظفرآباد میں فنکشنل ہوچکے ہیں

اس لحاظ سے آج کا دن آزادکشمیر کی ماتحت عدلیہ کے لیے تاریخی دن ہے۔اگلے دو تین ماہ میں پورے آزادکشمیر میں آن لائن رجسٹری سسٹم بھی فعال ہوجائے گا ہماری کوشش ہے کہ ای کورٹس سسٹم مکمل طور پر فعال ہوجائے تاکہ کیسز کو دائر کرنے سمیت اس کے فیصلہ جات اور دیگر عدالتوں کے متعلق کیسز کی تمام معلومات ایک کلک پر دستیاب ہوں۔

آزادکشمیر عدالت العالیہ نے قلیل مدت اور محدود بجٹ کے ساتھ”کیس فلو مینجمنٹ سسٹم ” اور”رجسٹریشن آف ڈیڈز“کی کمپیوٹرائزیشن کر دی ہے۔اس اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبے کی تکمیل پرآزادکشمیر انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے آفیسران اور کمپنی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس منصوبے سے رجسٹریشن کے عمل میں شفافیت آئے گی اور غلطی کے امکانات ختم ہو جائیں گے۔ اسی طرح زیر التوا کیسز بھی بروقت یکسو ہوں گے۔

انھوں نے وکلاء سے کہا کہ وہ بھی عدالتوں میں اپنی رجسٹریشن کروائیں تاکہ انھیں اپنے مقدمات کی تفصیل اور عدالتوں میں دائر کیسز کی تواریخ سمیت دیگر تمام معلومات بھی میسر آسکیں۔اس موقع پر میرپور کے شہریوں نے سینئر سول جج / سب رجسٹرار میرپورکے پاس اپنی رجسٹریشن کا اندراج کرایا۔

ویب پورٹل پر چالان فارم اپلوڈ کروائے، زمین فروخت کرنے والے، مشتری اور گواہان کا اندراج اور ان کی بائیو میٹرک کی تصدیق کی گئی اور منصوبہ کے تحت پہلی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا گیا۔

جج ہائی کورٹ جسٹس خالد رشید چوہدری نے اس موقع پر ہائی کورٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے افسران اور ملازمین میں کارکردگی کے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر جسٹس صداقت حسین راجہکیس فلو مینجمنٹ سسٹم اوررجسٹریشن آف ڈیڈزکا باقاعدہ افتتاحمیرپور
Comments (0)
Add Comment