محکمہ ان لینڈ ریوینیوکاآٹومیشن سسٹم میں انقلابی قدم

محکمہ ان لینڈ ریوینیو آزادکشمیر کا آٹومیشن سسٹم میں انقلابی قدم، جدید ٹیکس ماڈیولز کا آغاز

میرپور(کشمیر ایکسپریس نیوز)محکمہ ان لینڈ ریوینیوآزادجموں وکشمیر نے خود کار آٹومیشن سسٹم کے تحت ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ریاست کے محکمہ ان لینڈ ریوینیو کی جانب سے کمپیوٹرائزڈ سسٹم IRIS میں انتہائی اہم پیش رفت عمل میں لائی گئی ہے۔

جس کے تحت پاکستان ریوینیو آٹومیشن (PRAL)کے تعاون سے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو حکومت پاکستان کی طر ز پہ AJ&K IRISسسٹم کے تحت جدید ترین ٹیکس ماڈیولز(BTB Moudule)اور (WHT Module)کا اجراء کر دیا گیا ہے۔

محکمہ ان لینڈ ریوینیو کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ریاست بھر میں آن لائن ٹیکس رجسٹریشن، آن لائن گوشوارہ جات فائل کرنے اور آن لائن ٹیکس ادائیگی کی سہولیات ٹیکس گزاران کو پہلے ہی فراہم کی جا چکی ہیں

اب فیڈرل بورڈ آف ریوینیو حکومت پاکستان کی طرزپہ AJ&K IRISسسٹم میں دو نئے پروگرامز Broadening of Tax Base Moduleاور Withholding Tax Moduleکو PRALکے تعاون سے شامل کرتے ہوئے انتہائی کامیابی سے لانچ کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق BTBماڈیول کے تحت نئے اشخاص کی لازمی رجسٹریشن قانون انکم ٹیکس کی دفعہ 181کے تحت عمل میں لائی جائے گی جو کہ کلی طور پر خود کار سسٹم کے تحت ہو گی

اور اس ضمن میں تمام نوٹسز نئے ٹیکس دہندگان کے پتہ جات پر خودکار سسٹم کے تحت جاری کئے جائیں گے اور کوئی بھی مینوئل نوٹس نہیں جاری ہو گا۔ اسی ماڈیول کے تحت مجاز ٹیکس آفیسر رجسٹریشن کے عمل کو خود کار نظام کے تحت مانیٹر کرتے ہوئے بروقت مکمل کرے گا جس کی بدولت نا صرف ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہو گا بلکہ ٹیکس baseبھی بڑھے گی اور مالیہ سرکار بھی بہتر ہو گا۔

مزید یہ کہ BTBماڈیول کے تحت حاصل ہونے والی information بعد ازاں ٹیکس assessmentکیلئے بھی موثر ثابت ہو گی۔ ترجمان محکمہ ان لینڈ ریوینیو نے مزید آگاہ کیا کہ Withholding Tax Moduleکے تحت ہر طرح کے ود ہولڈنگ ٹیکسز کی ادائیگی آن لائن طریقے سے کی جانا ممکن ہو سکے گی

اور اس کے ساتھ ساتھ ودہولڈنگ ٹیکس ایجنٹس قانون انکم ٹیکس کی دفعہ 165کے تحت statementsبھی آن لائن فائل کرنے کے قابل ہو نگے اور مینوئل فائلنگ سے چھٹکار ا حاصل ہو جائے گا، جو کہ انتہائی اہم پیش رفت ہو گی۔ اس جدید ترین ماڈیول کے تحت آن لائن ڈیٹاکو نئے ٹیکس سال کے انکم ٹیکس گوشوارہ جات کے ساتھ auto-connectivity mechanismکے تحت منسلک کر دیا جائے گا

اور خود کار سسٹم کے تحت ٹیکس گزارکو دوران سال وضع کیا گیا ودہولڈنگ ٹیکس کی تفصیل بھی فراہم ہو گی، جو کہ آن لائن گوشوارہ جات کے فائل کرنے کے عمل کو مزید سہل بنائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ محکمہ ان لینڈ ریوینیوکیلئے PRAL(ایف بی آر) کی جانب سے تیار کردہ جدید ترین ٹیکس آٹومیشن سسٹم میں جدت لانے کیلئے مزید تجاویز زیر غور ہیں، جن کومستقبل قریب میں محکمہ کے آٹومیشن سسٹم کا حصہ بنا دیا جائے گا۔

جدید ٹیکس ماڈیولز کا آغازمحکمہ ان لینڈ ریوینیوکاآٹومیشن سسٹم میں انقلابی قدم
Comments (0)
Add Comment