اسلام گڑھ،چوہدری عبدالرزاق نیازی کی رسم قل اداکردی گئی

اسلام گڑھ ،چوہدری عبدالرزاق نیازی کی رسم قل ادا کر دی گئی

اسلام گڑھ(نامہ نگار) بابائے صحافت، سپریم ہیڈ چنار پریس کلب اسلام گڑھ (رجسٹرڈ) چوھدری عبدالرزاق نیازی کی رسم قل ادا کر دی گئی، علماء کرام، صحافیوں، سماجی و سیاسی شخصیات سمیت کثیر تعداد میں عوام کی شرکت، چوھدری عبدالرزاق نیازی کی مذہبی، صحافتی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،

تفصیلات کے مطابق عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، بابائے صحافت چوھدری عبدالرزاق نیازی کی رسم قل ادا کر دی گئی جس میں کثیر تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی، اس موقع پر جن مقررین نے خطاب کیا

ان میں حضرت علامہ مولانا قاری محمد قربان صدیقی، سابق کسٹوڈین چوھدری خلیق الزماں، علامہ مولانا حافظ محمد اقبال چشتی، علامہ رمضان قاسم، علامہ عبدالوہاب سلطانی نے خطاب کیا، مقررین نے کہا کہ چوھدری عبدالرزاق نیازی ایک درویش صفت اور سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے،

انہوں نے ساری زندگی خدمت خلق کو ہی اپنائے رکھا، ان کو بچپن سے ہی نعت گوئی کا شوق تھا اور یہ فریضہ وہ مرتے دم تک نبھاتے رہے، وہ میلاد مصطفی کے جلوسوں اور ہروگراموں میں وہ ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے اور نعت شریف اور میاں محمد بخش رحمۃ اللہ علیہ کا کلام پیش کرتے،

ان کی اچانک وفات سے جہاں ان کے اہل خانہ عظیم صدمہ سے دوچار ہے وہیں ان کے دوست احباب اور چاہنے والے بھی صدمہ کی حالت میں ہیں، شعبہ صحافت میں رہتے ہوئے انہوں نے کبھی کی دل آزاری نہیں کی، ہمیشہ حق کہا اور حق لکھا، یہی وجہ ہے کہ آج ان کی وفات پر ہر کوئی غمزدہ ہے،

ان کی کمی نہ صرف ان کے خاندان کے لیے ہے بلکہ پورا علاقہ ایک عظیم اور ہمدرد انسان سے محروم ہوگیا ہے، ان کی کمی کوئی دوسرا پر نہیں کر سکتا، علاقہ کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،

چوھدری خلیق الزماں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرا نیازی صاحب کا نصف صدی کا تعلق تھا جس میں کبھی کسی موقع پر بھی اونچ نیچ نہیں ہوئی ہمارا رشتہ بولوث تھا ہم نے کئی سفر اگھٹے کیے،

وہ محبت و اخلاص کے ہیکر تھے وہ دوسروں کی دل سے قدر کرتے تھے وہ سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے، نعت گوئی ان کا خاصا تھا، ان کی اچانک وفات سے میں شدید صدمہ سے دوچار ہوں، اللہ پاک ان کے اہل خانہ سمیت ہم سب کو صبر جمیل عطا فرمائیں اور ان کی آخرت کی منازل آسان فرمائیں آمین

اسلام گڑھچوہدری عبدالرزاق نیازی کی رسم قل اداکردی گئیخراج عقیدت پیش
Comments (0)
Add Comment