پورٹ قاسم اتھارٹی ٹاؤن شپ،سپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد

*وزیر میری ٹائم افیئرز نے PQA ٹاؤن شپ کے لیے سپورٹس کمپلیکس، واٹر فلٹریشن پلانٹ اور باؤنڈری وال کا سنگ بنیاد رکھا*

کراچی(کشمیر ایکسپریس نیوز)وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے پورٹ قاسم اتھارٹی (PQA) کا دورہ،گلشن بے نظیر ٹاؤن شپ پورٹ قاسم کراچی میں اسپورٹس کمپلیکس، واٹر فلٹریشن پلانٹ اور باؤنڈری وال کا سنگ بنیاد رکھا۔ پورٹ قاسم کے چیئرمین سید معظم الیاس اور دیگر حکام نے وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔

اسپورٹس کمپلیکس کے بارے میں بتایا جو 9.06 ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جائے گا جس میں کرکٹ اسٹیڈیم، سوئمنگ پول اور دیگر انڈور گیمز شامل ہیں۔ کمپلیکس میں 6000 تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی اور یہ شہر میں کھیلوں کے دوسرے بڑے میدان کے طور پر کام کرے گا۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ PQA ٹیم، راشد لطیف اور دیگر کھلاڑیوں کو اس منصوبے کو ممکن بنانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہمارے ملک میں کھیل جیسے منصوبے نظر انداز کیے جانے والے موضوع ہیں جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اس طرح کے منصوبے ہمارے معاشرے کو صحت مند رکھیں گے اور مستقبل کے کھلاڑیوں کے لیے نرسری کا کام کریں گے۔ خود ایک اسپورٹس مین ہونے کی وجہ سے وزیر نے پراجیکٹ کی تمام بریفنگ میں دلچسپی لی اور PQA حکام کو ہاکی سٹیڈیم کے لیے بھی منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی۔

 

پورٹ قاسم کے اپنے دورے کے موقع پر، انہوں نے محصولات کے ہدف کو حاصل کرنے اور قومی خوشحالی میں کردار ادا کرنے میں PQA کے کردار کو سراہا اور ملک کو مضبوط بنانے میں مزید کام کرنے پر زور دیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں بڑی صلاحیت ہے لیکن اسے کھولنا ابھی باقی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کے لیے راہداری ثابت ہو سکتا ہے لیکن ہم ابھی بھی ترقی کے مرحلے میں ہیں اور کنٹینرز کی زیادہ گنجائش کے باوجود پاکستان کی کنٹینر ھینڈلنگ کا اعداد بہت کم ہے۔

بلوچستان میں بھی بندرگاہوں کو متحرک کرنے کے لیے، انہوں نے کابینہ کے 60 فیصد پبلک امپورٹ بلوچستان کے ذریعے درآمد کرنے کے فیصلے کا ذکر کیا۔ قبل ازیں انہوں نے پورٹ قاسم پر انٹرنیشنل کارگو ٹرمینلز پاکستان لمیٹڈ (آئی سی ٹی) کی سہولت کا بھی افتتاح کیا۔

جہاں انہوں نے ڈنمارک اور دیگر ممالک کے وفود سے بات کی اور اس سہولت کے افتتاح کو سراہا اور علاقائی اور بین الاقوامی تجارت کے لیے پاکستان کے گرم پانیوں میں موجود صلاحیت پر زور دیا

Pqaپورٹ قاسم اتھارٹی ٹاؤن شپسپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد
Comments (0)
Add Comment