ارجہ کریش پلانٹ کی آلودگی،25 جنوری کواحتجاج کااعلان

ارجہ کریش پلانٹ کی آلودگی کے خلاف 25 جنوری کو احتجاج کا اعلان

باغ(زاہد حسین سے) ارجہ کے مقام پہ لگے کریش پلانٹ کی وجہ سے نالہ ماہل میں آلودگی کے باعث عوامی ایکشن کمیٹی ٹائیں نے 25 جنوری کو ارجہ پل پہ احتجاج کی کال دے دی

تفصیل کے مطابق یونین کونسل چیڑالہ یونین کونسل مکھیالہ یونین کونسل جنڈالہ یونین کونسل ٹائیں کی عوام کا مشترکہ اجلاس ہمراہ عوام ایکشن کمیٹی ٹائیں کے مقام پر منعقد ھوا

جس میں عوام کا کہنا تھا کے ارجہ میں لگے کریش پلانٹ سے نالہ ماہل کے پانی کو بری طرح متاثر کیا جا رہا ھے آج کل بارشیں نا ھونے کے باعث ان تمام یونین کونسلز میں پانی کی شدید قلت ھے کیوں کے ان یونین کونسلز میں پانی کا زریعہ ایک ہی نالہ ماہل ھے جس کا پانی انسان تو انسان جانوروں کے استعمال میں بھی نہیں ھے

کریش پلانٹ سے آلودہ کیا ھوا پانی انسانوں اور جانوروں میں بیماری کا باعث بنا ھوا ھے اس سلسلہ میں بیشتر بار کمیشنر پونچھ ڈویژن/ضلعی انتظامیہ/اور محکمہ ماحولیات کو آگاہی فراہم کی گئی مگر کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی

عوام علاقہ کا یہ بھی کہنا تھا کے بیشتر بار وفد کی صورت میں پلانٹ مالکان سے میٹنگ بھی کی گئی مگر پلانٹ مالکان سراسر بدمعاشی کرتے ھیں بعد ماحولیات کی ٹیم ہمراہ ڈریکٹر ماحولیات کریشن پلانٹ کا وزٹ بھی ھوا مگر ہمارا مطالبہ حل نا ھو سکا

بعداز ٹائیں کے مقام پر میٹنگ میں مشترکہ یہ فیصلہ کیا گیا کے اگر 24 جنوری 2025 تک نالہ ماہل کے پانی کو مستقل بنیادوں پہ صاف نا کروا گیا تو مورخہ 25 جنوری 2025 کو ان تمام یونین کونسل کی عوام ہمراہ عوامی ایکشن کمیٹی ارجہ کریشن پلانٹ کا گھیراؤ کریں گے اور کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعے کی پوری زمہ داری کمیشنر پونچھ ڈویژن اور محکمہ ماحولیات پر ھو گی

25 جنوری کواحتجاج کااعلانارجہ کریش پلانٹ کی آلودگی
Comments (0)
Add Comment