وکلاءکےمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرینگے،وزیراعظم انوار

وکلاءکےمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرینگے،وزیراعظم انوار

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے صدر ہائی کورٹ بار آزاد جموں و کشمیر خالد بشیر مغل کی قیادت میں وکلاء کے وفد نے جموں و کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی.

اس موقع پر وزیر قانون ، انصاف و پارلیمانی امور میاں عبدالوحید بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں وکلاء کو پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کے دوران درپیش مسائل سمیت دیگر امور کو زیر بحث لایا گیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ وکلاء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ، آمدہ جوڈیشل کانفرنس میں وکلاء کی فلاح کے لیے ترجیحات کا تعین کیا جائے گا ۔ وکلاء قانون کی بالادستی اور انصاف کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے عملی کردار ادا کریں ۔

وکالت مقدس پیشہ ہے ، وکلاء معاشرہ کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ وکلا کی فلاح کے لیے اقدامات اٹھائیں گے ۔ مشاورت سے نظام کی مضبوطی کے لیے مل کر کام کرنا ہے ،

انھوں نے کہا کہ نظام مضبوط ہوگا تو حقیقی ترقی کی راہیں کھلیں گی ۔ حکومت نے گڈ گورننس کے فروغ کے لیے بچت کو فوکیت دی ہے ۔ حکومت ڈائیلاگ کو فروغ دینے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ بنیادی انسانی و جمہوری حقوق کو محفوظ بنانے کے لیے موجودہ حکومت نے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں ۔

حکومت آزاد کشمیر مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری بھارت کی جانب سے بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھی دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

ملاقات میں صدر ہائی کورٹ بار آزاد کشمیر خالد بشیر مغل نے حکومت کی جانب سے ہیلتھ پیکج ، مسئلہ کشمیر پر ترجیحات کے تعین سمیت بچت سکیموں اور عوامی فلاحی پراجیکٹس سمیت جمہوری رواداری کے لیے اقدامات پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

وزیراعظم انواروکلاء کے وفد کی ملاقاتوکلاءکےمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرینگے
Comments (0)
Add Comment