مودی کادودہ مقبوضہ کشمیر مسترد،بھمبرمیں احتجاج

بھارتی دہشتگرد وزیراعظم مودی کا دودہ مقبوضہ کشمیر مسترد،بھمبر میں احتجاج

بھمبر(کشمیر ایکسپریس نیوز)بھارتی دہشت گرد وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ضلع بھمبر میں بھرپور احتجاج،مودی کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ قابل مذمت قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر حل کرنے کامطالبہ کیاگیا ،بھارتی وزیراعظم کا مقبوضہ کشمیرکادورہ مسترد کردیاگیا ۔

بھمبر کے تاریخی مقام ہاتھی گیٹ سے ایک ریلی میں شرکاء نے بھارت مخالف بینرزاٹھا کر سماہنی چوک کی طرف مارچ کیا،77 سالوں سے بے گناہ معصوم کشمیریوں پر ظلم بند کرنے کا مطالبہ کیا،اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ عالمی میڈیاکو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دیں تاکہ وہ بھارتی ظلم و بربریت کو دنیا کے سامنے لاسکیں۔

اس دوران تحصیلدارقیصرمحمودشمس،صدرسٹیزن فورم اقبال انقلابی،اوورسیز کشمیر ی راہنما چوہدری مختارحسین،محمد اسامہ ودیگر نےدہشت گرد نریندرمودی کے مظالم کی مذمت کی،محمداسامہ نے وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کی تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے خدمات کو سراہا۔

بھارتی دہشت گرد وزیراعظمبھمبرمیں احتجاجمودی کادودہ مقبوضہ کشمیر مسترد
Comments (0)
Add Comment