ڈی چوک احتجاج،سابق وزیراعظم کی عبوری ضمانت منظور 

ڈی چوک احتجاج ،سابق وزیراعظم کی انسداد دہشتگردی عدالت سے عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز) اسلام آباد میں صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے ڈی چوک احتجاج کے دوران درج پانچ مقدمات میں ضمانت کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کیا۔

 

عدالت نے سابق وزیر اعظم کو 7 فروری تک عبوری ضمانت دے دی۔ سردار عبد القیوم نیازی کی جانب سے وکلا کی ایک ٹیم پیش ہوئی، جس میں سردار مصروف ایڈووکیٹ، آمنہ علی ایڈووکیٹ، عنصر کیانی ایڈووکیٹ، زاہد بشیر ڈار ایڈووکیٹ، مرزا عاصم بیگ ایڈووکیٹ، مرتضیٰ حسین طور ایڈووکیٹ، اور عادل کول ایڈووکیٹ شامل تھے۔

 

سابق وزیر اعظم کے ہمراہ نائب صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر توصیف عباسی، جوائنٹ سیکرٹری راجہ ہارون اور دیگر رہنما بھی عدالت میں موجود تھے۔

یہ مقدمات ڈی چوک احتجاج کے دوران درج کیے گئے تھے، جن میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت دفعات شامل تھیں۔

انسداد دہشت گردیانسداد دہشت گردی عدالتڈی چوک احتجاجسابق وزیراعظم کی عبوری ضمانت منظور
Comments (0)
Add Comment