مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد ،حویلی میں احتجاجی مظاہرہ

مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد ،حویلی میں احتجاجی مظاہرہ

حویلی کہوٹہ(کشمیر ایکسپریس نیوز)ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے خلاف آزاد کشمیر بھر کی طرح ضلع حویلی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر راجہ ایاز احمد نثار کی زیر قیادت ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں وکلا،تاجر،طلبہ اور سرکاری ملازمین نے شرکت کی۔احتجاجی ریلی ڈسٹرکٹ کمپلکس سے شروع ہوئی ریلی کے شرکا نے سیاہ پرچم اٹھا رکھے تھے جس پر ہندوستان کے خلاف نعرے درج تھے

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرکاء ریلی کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کے مقبوضہ کشمیر دورے کو مسترد کرتے ہیں،مودی سرکار نے ساری دنیا کے سامنے جمہوریت کا لبادہ اوڑھ ہوا ہے اصل میں بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے جو گزشتہ سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر کے نہتے مظلوم کشمیریوں پر ظلم اور جبر کے پہاڑ توڑے رہا ہے

ہندوستان ایک قابض ملک ہے جو طاقت کے بل بوتے پر مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔ مقبوضہ وادی میں لاکھوں کی تعداد میں ہندوستانی فوج کی موجودگی میں مقبوضہ کشمیر ایک چھاؤنی میں بدل چکا ہے-

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راجہ ایاز احمد نثار کا کہنا تھا کہ درندہ صفت بھارتی افواج گزشتہ سات دہائیوں سے مقبوضہ وادی کے مظلوم کشمیریوں پر ظلم اور جبر کے پہاڑ توڑ رہے ہیں مظلوم کشمیریوں کو شہید کیا جا رہے ماؤں بہنوں بیٹیوں کی عصمت دری کی جا رہی ہے ایسے موقع پر مودی سرکار کے مقبوضہ کشمیر دورہ کو مسترد کرتے ہیں،

پاکستان اور آزاد کشمیر کے لوگ مقبوضہ کشمیر کے اپنے بھائیوں کی تحریک آزادی میں برابر کے شریک ھیں مودی سرکار درندہ صفت بھارتی افواج کے ذریعے مظلوم کشمیریوں کو دبانے کی کوشش ناکام کر رہا ہے

کشمیر کشمیریوں کا ہے یہ مودی کے باپ کی جاگیر نہیں کہ وہ اپنے فیصلے مسلط کرے جب تک ایک بھی بچہ زندہ ہے کشمیر کی ازادی کے لیے اپنے خون کا نظرانہ پیش کرتے رہیں گے ۔

بھارتی وزیر کادورہ مقبوضہ کشمیرحویلی میں احتجاجی مظاہرہمودی کی مقبوضہ کشمیر آمدنریندر مودی
Comments (0)
Add Comment