سماہنی،وزیراعظم مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر،یوم سیاہ

سماہنی،وزیراعظم مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر،یوم سیاہ

سماہنی (کشمیر ایکسپریس نیوز) ریاست جموں و کشمیر بھر کی طرح یہاں سیز فائر لائن سماہنی میں بھی ہندوستان کے وزیراعظم مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا سرکاری سطح پر احتجاجی ریلی نکالی گئی

ریلی میں انتظامی افسران، بلدیاتی نمائندگان، وکلاء، صحافیوں، اساتذہ اکرام، طلباء سمیت شہریوں نے بھرپور شرکت کی ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنرسماہنی حسام ساجد نے کی ریلی کا آغاز سماہنی احاطہ کچہری سے کیا گیا

ریلی شاہراہ جموں سے ہوتی ہوئی سماہنی چوک پہنچی جہاں ریلی ایک بڑے اجتماع میں تبدیل ہوگئی شرکاء ریلی نے آزادی کے حق میں اور مودی مخالف نعرے بلند کیے

شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سماہنی حسام ساجد، سابق صدر بار ایسوسی ایشن سماہنی راجہ نئیر الرحمن ایڈووکیٹ، چیرمین یونین کونسل منانہ سرسالہ چودھری عبدالرحمن، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی حلقہ سماہنی ڈاکٹر علی فخرالدین اور دیگر نے کہا کہ 5 اگست 2019 ریاست جموں و کشمیر کا سیاہ ترین دن ہے جب مودی سرکار نے ریاست جموں کشمیر کی آئینی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرکے ظلم اور بربریت کا بازار گرم کیا

مودی سرکار مقبوضہ کشمیر کے تمام حقوق سلپ کرکے اپنی دفاعی پوزیشن مضبوط کر رہا ہے بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر کے مودی کس منہ سے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کر رہا ہے اس دورہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ عالمی دنیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت دیتے ہوئے رائے شماری کا انعقاد کروائیں،

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار کی تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے خدمات کو سراہتے ہیں،ریلی میں ممبران ضلع کونسل نائیک چوہدری محمد سلیم، چوہدری اصغر علی، ایس ایچ او سماہنی رفاقت عباسی،تحصیلدار محمد عثمان ،وائس چیئرمین فیضان خان کشمیری، صحافیوں راجہ ساجد حسین، امجد عزیز کاشر، بدرالسلام جعفری، راجہ ظہیر بیربل، سابق کونسلر راجہ نصر خان، مختلف سیاسی سماجی شخصیات، مختلف محکمہ جات کے افسران و اہلکاران شریک ہوئے ریلی و مظاہرہ کے اختتام پرمقبوضہ کشمیر کی ازادی کے لیے اجتماعی دعا کروائی گئی

سرکاری سطح پر احتجاجی ریلی نکالی گئیسماہنیوزیراعظم مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیریوم سیاہ
Comments (0)
Add Comment