رومینہ خورشید عالم سے ناروے کے سابق وزیر اعظم کیجل کی ملاقات

رومینہ خورشید عالم سے ناروے کے سابق وزیر اعظم کیجل میگنے بوندویک کی ملاقات

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائےموسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم سے ناروے کے سابق وزیر اعظم کیجل میگنے بوندویک کی ملاقات، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے عالمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائےموسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم سے ناروے کے سابق وزیر اعظم کیجل میگنے بوندویک نے ملاقات کی، رومینہ خورشید نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ھے،

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات خواتین اور لڑکیوں کی ذہنی صحت پر گہرے اثرات ڈال رہے ہیں۔ رومینہ خورشید

نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے لئے بین الاقوامی امداد کی ضرورت – پاکستان سبز توانائی کے لئے عالمی تجربات سے سیکھنا چاہتا ھے۔ موسمیاتی سفارتکاری کے لئے عالمی کردار بہت اھم ھے۔

رومینہ خورشید عالم سے ناروے کے سابق وزیر اعظم کیجل کی ملاقات
Comments (0)
Add Comment