ایاز صادق سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیراوعلو کی ملاقات

سردار ایاز صادق سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیراوعلو کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات۔

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیراوعلو کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال۔ ملاقات کے دوران سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قالب کی مانند ہے،پاکستان اور ترکیہ مذہب، بھائی چارے، تاریخ اور ثقافت کے لازوال رشتوں میں بندے ہوئے ہیں،

پاکستان کے عوام ترکیہ سے گہری وابستگی رکھتے ہیں، دونوں ممالک نے ہمیشہ علاقائی اور عالمی فورمز پر ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی ہے،  پارلیمانی رابطوں میں اضافے سے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے مابین ہم آہنگی میں اضافہ ہو گا،

ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیراوعلو نے اسپیکر قومی اسمبلی کے تاثرات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر نگار دیکھتا ہے، ترکیہ اور پاکستان کی عوام کے مابین محبت، احترام اور اخوت کا رشتہ پایا جاتا، ترکیہ سفیر نے کہا کہ

پارلیمانی سفارتکاری دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی،

ایاز صادق سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیراوعلو کی ملاقاتسپیکر اسمبلیسردار ایاز صادق