باغ کے رہائشی مکان میں آتشزدگی، سامان جل کر راکھ

باغ کے رہائشی مکان میں آتشزدگی، سامان جل کر راکھ، لاکھوں کا نقصان، تاہم جانی نقصان نہیں ہوا

باغ(سرفراز مغل)آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے علاقے ہنسلہ دھار شریف میں افسوسناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، راجہ فیاض کے مکان کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ لاکھوں کا نقصان مکان میں موجود تمام سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا، تاہم خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، لیکن آگ کی شدت کے باعث ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ سردی کے موسم میں متاثرہ خاندان کے لیے یہ سانحہ مزید مشکلات کا باعث بن گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں

عوام علاقہ نے متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر متاثرہ خاندان کی مالی مدد کی جائے تاکہ وہ اپنی زندگی کے معمولات بحال کر سکیں۔

عوام نے یہ بھی کہا کہ سردیوں کے اس سخت موسم میں متاثرہ خاندان کے لیے امداد ناگزیر ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ بجلی کے آلات کے استعمال میں احتیاط برتی جائے۔گیس کنکشن کی باقاعدگی سے جانچ کی جائے۔آگ بجھانے کے آلات ہر گھر میں دستیاب ہوں۔

عوام نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ آگ بجھانے کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور عوامی آگاہی مہمات کا انعقاد کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

آتشزدگیباغباغ کے رہائشی مکان میں آتشزدگیتاہم جانی نقصان نہیں ہواسامان جل کر راکھلاکھوں کا نقصانہنسلہ دھار
Comments (0)
Add Comment