اوورسیزکشمیریوں کےمسائل حل کرنااولین ترجیح،چوہدری ارشد

اوورسیزکشمیریوں کےمسائل حل کرنااولین ترجیح،چوہدری ارشد

میرپور(کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیر توانائی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری ارشد حسین نے کہا ہے کہ اورسیز کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، حکومت آزاد کشمیر اورسیز کشمیریوں کے مسائل کے حل کے لیے کام کررہی ہے،تارکین وطن کی جائیدادوں کے تحفظ اور وطن عزیز آمد کے موقع پر درپیش مسائل کے حل میں حکومتی سطح پر وفاقی حکومت سے معاملات حل کرنے پر بات چیت جاری ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر اورسیز کشمیریوں کی معاونت کے لیے ڈیسک قائم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صدر اورسیز ایڈوائزری کونسل برطانیہ خالد محمود خالق سے وطن عزیز آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیر توانائی آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین نے خالد محمود خالق کو وطن عزیز آمد پر خوش آمدید کہا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اورسیز کشمیریوں نے ملک کی خراب معیشت کو سنبھالا دیا۔ مسئلہ کشمیر کے لیے اورسیز کشمیریوں کا کردار قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کی حکومت مظلوم کشمیریوں کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ مقبوضہ بھارتی فوج نے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کردی ہے۔ تمام مظالم کے باوجود کشمیری ڈٹ کر قابض فوج کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ کشمیریوں نے آزادی کے حصول کیلئے بے شمار قربانیاں دیں ہیں اور ان شاءاللہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ حق خودارادیت کے حصول اور الحاق پاکستان تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کیا ہے اور دنیا کو واضح پیغام دیا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطہ میں قیام امن ممکن نہیں ہے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمییر کے حل میں کردار ادا کرئے اور مسئلہ کشمیر کا پرامن حل نکالے۔

وزیر توانائی آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین سے ملاقات کے موقع پر اورسیز رہنما خالد محمود خالق نے وزیر توانائی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری ارشد حسین کا شکریہ ادا کیا اور ریاست کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔

اورسیز کشمیریوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اورسیز کشمیری صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے شانہ بشانہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کر رہے ہیں،دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت سے آزادی کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں،مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر قیصر محمود جنجوعہ، سیکشن آفیسر ملک اشفاق احمد اعوان، پبلک ریلیشنز آفیسر ڈاکٹر معروف، چوہدری خلیل، محمد اسحاق چوہدری،عمران ایوب،میڈیا ایڈوائزر امانت حسین جنجوعہ اور دیگر موجود تھے۔

اوورسیزکشمیریوں کےمسائل حل کرنااولین ترجیحچوہدری ارشدخالد خالقوزیر توانائی
Comments (0)
Add Comment