ڈی ایس کمپیوٹراکیڈمی دھناں میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

ڈی ایس کمپیوٹراکیڈمی دھناں میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

میرپور(کشمیر ایکسپریس نیوز)ڈی ایس کمپیوٹر اکیڈمی دھناں کھوئیر ٹہ میں سالانہ رزلٹ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا

جس میں مہمانان خصوصی نوید احمد چوہان، الاحساس ویلفیئر فاونڈیشن کھوئیرٹہ کے صدرعدنان لیاقت،ذوالفقاراحمد، سوشل میڈیا اکیٹوسٹ عنائیت شفیق چوہان اور عوام علاقہ نے بھر پور شرکت کی۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گے۔سالانہ امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی طلب علم سحر جاوید کو ڈی ایس کمپیوٹر اکیڈمی دھناں کی طرف سے برینڈ نیو کمپیوٹر دیا گیا اور ساتھ آن لائن جاب بھی دی گئی

اس موقع پر ڈی ایس کمپیوٹر اکیڈمی کے سی ای او زاہد اقبال ملک کا کہنا تھا کہ آج کا دور جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ نوجوان نسل کو ہنر مند بنانے اور انہیں ملکی ترقی کی دوڑ میں شامل کرنے کے لیے ڈی ایس کمپویٹر اکیڈمی دھناں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

ڈی ایس کمپیوٹر کمپیوٹر اکیڈمی دھناں میں طلبا و طلبات کو عصر حاضرکے مطابق جدید کمپیوٹر کورسز کروائے جارہے ہیں۔طلبا و طالبات ان کورسز سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے اپنے آپ کو ہنر مند بنا کر نہ صرف اپنی بلکہ اپنے خاندان کی بہتر کفالت کرسکتے ہیں اور ملکی ترقی اور خوشحالی میں بھی شا مل ہوسکتے ہیں۔

تقریب کے آخر میں الاحساس فاؤنڈیشن کھویئرٹہ عدنان لیاقت نے اول پوزیشن حاصل کرنے والی طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ڈی ایس کمپوٹر اکیڈمی دھناں طلبہ و طالبات کو نئے دور کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے مطابق تعلیم دے رہا ہے تاکہ کل یہ طلبہ و طالبات ملک و قوم کے کیے مختلف شعبہ زندگی میں خدمت کر سکیں۔انھوں نے ڈی ایس کمپیوٹر اکیڈمی کے سی ای او زاہد اقبال ملک کو اکیڈمی کے شاندار رزلٹ پر مبارکباد پیش کی۔

ڈی ایس کمپیوٹراکیڈمی دھناں میں سالانہ تقریب تقسیم انعاماتسالانہ اجلاسسالانہ تقریب
Comments (0)
Add Comment