آزادخطہ کا نظام گزشتہ تین سالوں سے مکمل مفلوج ہے،ملک یوسف

آزادخطہ کا نظام گزشتہ تین سالوں سے مکمل مفلوج ہے،امیدواراسمبلی حلقہ راج محل ملک محمد یوسف ایڈووکیٹ

تتہ پانی(کشمیر ایکسپریس نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیرکے مرکزی رہنماء واُمیدواراسمبلی حلقہ راج محل ملک محمد یوسف ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ آزادخطہ کا نظام گزشتہ تین سالوں سے مکمل مفلوج ہے،عوام کو مایوسیوں کے سوائے کچھ بھی نہیں دیا گیا،

عوام کے ساتھ کھلواڑ جاری ہے، زبانی جمع تفریق،کھوکھلے نعروں اور دعوؤں سے عوام کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے،کمیشن مافیانے پورے نظام کو ہائی جیک کررکھا ہے،قومی خزانے کا پیسہ ضائع ہورہاہے،

سڑکات کی ناقص تعمیر باعث تشویش ہے، متعلقہ ذمہ داران فوری نوٹس لیں،حکومتی ہیلتھ پیکج سے ریاستی صحت کے نظام میں کوئی بہتری کی توقع نہیں ہے اور نہ ہی عوام کو علاج معالجے کے حوالے سے کوئی فائدہ پہنچے گا،اشد ضرورت ہے کہ حکومت ہیلتھ کارڈ بحال کرئے،اور اس کے ذریعے بلاتخصیص عوام کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرئے،

ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ راج محل تتہ پانی کے مختلف علاقوں کے دورہ کے بعد یہاں تتہ پانی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پی پی پی رہنماء ذوالفقار احمد انیس، عبدالرشید چوہدری، چیئرمین نوشاد احمد ملک اور دیگر بھی موجود تھے،

ملک محمد یوسف ایڈووکیٹ نے اپنے دورہ کے دوران اہم سیاسی سماجی شخصیات اور کارکنان سے ملاقاتیں کیں، اور متعدد مرحومین کی وفات پر اُنکے گھروں میں جاکر تعزیت وفاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا،

ملک محمدیوسف ایڈووکیٹ نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پہلے سے سرکاری سطح پر قائم مراکز صحت میں سہولیات کا فقدان ہے، اکثر مراکز صحت میں ڈاکٹر زوسٹاف دستیاب نہیں،ادویات کی قلت رہتی ہے،عماراتوں کی حالت انتہائی مخدوش ہے،

جبکہ ادوایات کے نام پر عوام کو زہر کھلایا جارہاہے،عوام کو سرکاری مراکز صحت میں سخت ذلیل وخوار ہونا پڑرہاہے، ان مراکز صحت میں ترجیحی بنیادوں پربہتری لانے کی ضرورت ہے،

ملک محمد یوسف ایڈووکیٹ نے مزیدکہاکہ عوام کے ساتھ کوئی ظلم وناانصافی کو برداشت نہیں کریں گئے،عوام کے حقوق کے لئے آواز کو بلند کرتے رہیں گئے۔

آزادخطہ کا نظام گزشتہ تین سالوں سے مکمل مفلوجامیدوار اسمبلی ظفر ملکملک یوسفملک یوسف مفلوج
Comments (0)
Add Comment