تحصیل چڑہوئی مسائلستان،عوام سراپا احتجاج،مسائل حل کا مطالبہ

تحصیل چڑہوئی مسائلستان،عوام سراپا احتجاج ،کوئی پرسان حال نہیں،عوام کا حکومت سے مسائل حل کرنے کا مطالبہ

چڑہوئی (راجہ محمد فیصل سے)تحصیل چڑہوئی میں نہ بجلی نہ پینے کو صاف پانی نہ سڑکیں عوام سراپا احتجاج کوئی سننے والا نہ رہا چڑہوئی مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے کوئی پرسان حال نہیں

چڑہوئی کے عوام بالخصوص تاجر کئی سالوں سے بجلی ، صحت اور سڑکوں کی بدترین حالت کے باعث سڑکوں پر احتجاج کرتے نظر آتے ہیں سردی کے موسم میں بجلی کے وولٹیج انتہائی کم ہیں گرمیوں میں عوام کا کیا بنے گا

عوام کا کہنا ہے کہ تجارتی سرگرمیاں تباہ ہورہی ہیں، پانی کی شدید قلت ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی ، بدترین موبائل اور انٹرنیٹ سروسز اور سڑکوں کی تباہ حالت وہ بڑے مسائل ہیں جو انہیں سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کرتے ہیں۔ ستم ظریقی یہ ہے کہ ہر سال ذمہ داروں کی جانب سے انہیں “لالی پاپ” دے کر مطمئن کر دیا جاتا ہے کہ بس آپ کے مسائل کے حل کےلئے اقدامات شروع گئے ہیں لیکن سال گزرنے کے بعد وہ مسائل نہ صرف مزید پیچیدہ بلکہ ان میں مزید مسائل جنم لے چکے ہوتے ہیں

عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل کہ حالات خرابی کی جانب بڑھیں حکومت اور ریاستی ادروں کو چاہیے کہ وہ سنجیدگی سے عوام کی داد رسی کریں اور ان کے مسائل کو حل کرتے ہوئے اپنے وجود کا عملی ثبوت دیں۔

تحصیل چڑہوئی مسائلستانچڑہوئیعوام سراپا احتجاجمسائل حل کا مطالبہ
Comments (0)
Add Comment