عبدالقیوم نیازی کاحلقہ انتخاب کی مختلف یونین کونسل کادورہ

عبدالقیوم نیازی کاحلقہ انتخاب کی مختلف یونین کونسل کادورہ

عباسپور(کشمیر ایکسپریس نیوز)صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کا اپنے حلقہ انتخاب کی مختلف یونین کونسل کا تفصیلی دورہ ۔ عوامی وفود سے ملاقاتیں ، مختلف مقامات پر تعزیت اور بیماروں کی عیادت بھی کی ۔

سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی سے عوامی وفود نے ملاقاتیں کر کے ترقیاتی منصوبوں پر خراج تحسین پیش کیا اور سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے میرٹ پر ترقیاتی فنڈز کے تصرف کو یقینی بنایا ۔ بلا تحصیص فنڈز کی تقسیم کو عوام نے خوب سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ حلقہ انتخاب کی پسماندگی کے مکمل خاتمے تک سردار عبد القیوم نیازی کے شانہ بشانہ چلیں گے۔

سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے مختلف مقامات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے ریاست کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا ، میگا پروجیکٹس تیار کیے لیکن حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا جس کا نقصان ریاست کو ہوا ۔

پی ٹی آئی نے بتیس سال بعد بلدیاتی الیکشن کروائے ، عدالتی بحران حل کیا ، مربوط انفراسٹرکچر کیلئے منصوبہ بندی کی لیکن حکومتی تبدیلی کی وجہ سے ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا ۔ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر عمران خان کے ویژن کی روشنی میں ترقی کا سفر وہیں سے شروع کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ عباسپور کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہوں ، بلاتحصیص فنڈز کی فراہمی ، میرٹ پر ترقیاتی کام اور عوام کی بنیادی ضروریات کو یقینی بنانا میری ترجیحات میں شامل ہے ، وسائل کی کمی اور حکومتی رکاوٹوں کے باوجود عوام کی خدمت کا سفر جاری ہے ۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی مقبول ترین جماعت پی ٹی آئی ہے لیکن افسوس ہمارے مینڈیٹ کا احترام نہ کیا گیا ، عوام آج بھی پوچھتے ہیں کہ ہمارے حق پر ڈاکا کیوں ڈالا گیا ، موجودہ حکمران عوام کے سامنے کی تیاری کریں ، عوام ان کا احتساب کریں گے اور ان کو عبرت کا نشان بنائیں گے تاکہ آئندہ کوئی عوام کے مینڈیٹ کو تبدیل نہ کر سکے۔

سابق وزیر اعظمسردار عبد القیوم نیازیعبدالقیوم نیازی کاحلقہ انتخاب کی مختلف یونین کونسل کادورہہجیرہ
Comments (0)
Add Comment