راولاکوٹ،عدالت ڈسٹرکٹ سیشن جج نے ملزم عثمان افراز کو سزائے موت سنادی

راولاکوٹ،عدالت ڈسٹرکٹ سیشن جج نے ملزم عثمان افراز کو سزائے موت سنادی

راولاکوٹ(بیورو رپورٹ) عدالت ڈسٹرکٹ سیشن جج/ بااختیار جج انسداد دہشت گردی پونچھ راجہ شمریز خان نے مقدمہ عنوانی سرکار بنام عثمان افراز وغیرہ میں ملزم عثمان افراز کو مجرم گردانتے ہوئے جرم زیر دفعہ APC/302A میں سزائے موت بطور قصاص اور 6/ATA میں سزائے موت سنائی ہے ۔جبکہ ملزم ثقلین سرفراز کوجرم زیر دفعہ APC/302/B میں مجرم گردانتے ہوئے عمر قید اور جرم زیر دفعہ 6/ATA میں بھی عمر قید کی سزا سنائی ہے تفصیلات کے مطابق راجہ شمر یز خان ڈسٹرکٹ سیشن جج/بااختیار جج انسداد دہشت گردی عدالت پونچھ راولاکوٹ نے مقدمہ عنوانی سرکار بنام عثمان وغیرہ میں مجرم عثمان افراز ولد محمد افراز قوم سدھن سکنہ گھمیر تحصیل ہجیرہ ضلع پونچھ کو با اثبات جرم زیر دفعہAPC/302(A)میں مجرم گردانتے ہوئے سزا ئے موت بطور قصاص دی گئی ہے اور مجرم مذکور زیر دفعہ544-A ض ف ورثاء مقتول کو مبلغ 10لاکھ روپے بطور Compensation ادا کرنے کے پابند کیا گیا ہے ۔

راولاکوٹ،عدالت ڈسٹرکٹ سیشن جج نے ملزم عثمان افراز کو سزائے موت سنادی

جبکہ جرم زیر دفعہ 6/ATA میں بھی مجرم مذکورکو سزائے موت اور 1لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی گئی ہے اور مجرم مذکور کو جرم زیر دفعہ APC/449 کی پاداش میں 5 سال قید با مشقت اور 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا دی گئی ہے ۔عدم ادائیگی جرمانہ مجرم مزید چار ماہ قید محض برداشت کرے گا۔ مجرم عثمان افراز کو سیّد سخاوت حسین شاہ کو فائر کر کے زخمی کرنے کی پاداش میں زیر دفعہ APC/337D میں سزائے ارش ایک تہائی دیت اور7 سال قید محض بطور تعزیز جبکہ جرم زیر دفعہ APC/337-F(3) میں سزا بطور ضمان رقم مبلغ 30 ہزار روپے اور تین سال سزائے قید محض بطور تعزیز دی گئی ہے ۔مجرم مذکور کو جرم زیر دفعہ APC/324کی پاداش میں 5 سال قید محض اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا دی بھی دی گئی ہے ۔عدم ادائیگی جرمانہ مجرم مزید تین ماہ قید محض برداشت کرے گا۔مجرم مذکور کو جرم زیر دفعہ 15-2A/AAمیں دو سال قید محض اور 20ہزار روپے جرمانہ کی سزا بھی دی گئی ہے۔عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم ایک ماہ قید محض برداشت کرے گا۔ جبکہ مجرم ثقلین سرفراز ولد محمد سرفراز قوم سدھن سکنہ گھمیر تحصیل ہجیرہ ضلع پونچھ کوشریک جرم ہونے کی بناء پر با اثبات جرم زیرAPC/302(B) میں عمر قید کی سزا دی گئی ہے اورمجرم مذکور زیر دفعہ544-A ض ف ورثاء مقتول کو مبلغ8 لاکھ روپے بطور Compensation ادا کرنے کا پابند ہوگا۔ جبکہ جرم زیر دفعہ 6/ATAکی پاداش میں بھی عمر قید اور 50ہزار روپے جرمانہ کی سزا دی گئی ہے اور زیر دفعہ APC/449میں کی پاداش میں 5سال قید بامشقت اور 20ہزار روپے جرمانہ کی سزادی گئی ہے ۔عدم ادائیگی جرمانہ مجرم مزیدچار ماہ قید محض برداشت کرے گا۔مجرم مذکور کو جرم زیر دفعہ 15-2A/AAمیں دو سال قید محض اور 20ہزار روپے جرمانہ کی سزا بھی دی گئی ہے۔عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم ایک ماہ قید محض برداشت کرے گا۔ دیگر دو ملزمان محمد رضوان افسر اور محمد یاسر کو مقدمہ ہذا میں شک کا فائدہ دیا جاکر بری کیا گیا ہے ۔اس مقدمہ کا چالان عدالت میں مورخہ15-06-2022کو پیش ہو ا ۔استغاثہ کی طرف سے مقدمہ کی پیروی راجہ گلریز اخترPDSPاور سردار شمشاد حسین ایڈووکیٹ جبکہ ملزمان کی جانب سے مقدمہ کی پیروی سردار نصیب آزادایڈووکیٹ نے کی۔ مقدمہ میں ملزمان پر الزام تھا کہ اُنھوں نے عباسپور میں سیّد عزیز حسین شاہ کے گھر میں داخل ہو کر اُس کو قتل کیا اور سیّد سخاوت حسین شاہ کو گولی مار کر مضروب کیا۔استغاثہ نے اپنے موقف کی تائید میں 29کس گواہان کے بیانات قلمبند کروائے اور اپنے مقدمہ کو ثابت کیا جس پرہر دو مجرمان کو سزائیں دی گئیں

راولاکوٹ،عدالت ڈسٹرکٹ سیشن جج نے ملزم عثمان افراز کو سزائے موت سنادی

راولاکوٹسزائے موتعدالت ڈسٹرکٹ سیشن جج