بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیریوں کی جوتی کی نوک پر

بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیریوں کی جوتی کی نوک پر

تحریر راجہ علاؤالدین منہاس

جس ملک نے سوا کروڑ کشمیریوں کی آزادی بندوق کے نوک پر سلب کی ہو، اپنا حق *حق خودارادیت مانگنے کی پاداش میں ہزاروں کشمیری حریت قائدین و کارکنان کو دہائیوں سے زنجیروں میں جکڑے رکھا ہو اپنا جمہوری حق مانگنے پر ہزاروں کشمیریوں کو ٹارچر سیلوں میں تشدد کرکے اپاہج بنا دیا ہو اور کشمیریوں کو خوفزدہ اور دہشت زدہ کرنے کے لئے ان کے بچوں کی پیلٹ گنز سے بینائی چھین رہا ہو اور ستم ظریفی یہ کہ کشمیر کے مسلم تشخص کو ختم کرکے اس کو ایک ہندوں ریاست بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر غیر ریاستی باشندوں کو لاکھوں کی تعداد میں ریاست میں آباد کررہا ہو* اس کو جمہوری ملک کہنا جمہوریت کی توہین ہے، بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے جموں کشمیر کے مظلوم کشمیریوں پر ظلم اور جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے درندہ صفت بھارتی افواج نے اب تک ہزاروں کشمیریوں کو شہید کر دیا سینکڑوں کشمیری نوجوان پابند سلاسل ہیں،روزانہ کی بنیاد ہماری ماؤں بہنوں بیٹیوں کی عصمت دری کی جاتی ہے،بندوق کے زور پر درندہ صفت فوج کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیر کو کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہے ہے،نہتے مظلوم کشمیر گزشتہ سات دہائیوں سے تحریک آزادی کشمیر جاری رکھے ہوئے جس کے لیے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔بھارت مسلہ کشمیر کو جمہوری طریقے سے حل کرنے کی بجائے طاقت کے زور پر تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کی کوشش کر رہا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بھارت ایک نام نہاد جمہوری ملک ہے بھارت کی سات لاکھ سے زائد فوج کشمیریوں کو آزادی مانگے کے جرم میں ظلم ستم کا نشانہ بنا رہی ہے،26 جنوری بھارت کا یوم جمہوریہ ہے۔ جبکہ حقیقت میں یہ اس نام نہاد بھارتی سامراج کے چہرے پر پڑا وہ سنہری نقاب ہے جس کی آڑ لے کر بھارت اپنا مکروہ ظالمانہ سامراجی چہرہ چھپا کر دنیا کو دھوکا دیتا ہے،مظلوم کشمیری اور ساری دنیا میں بسنے والے کشمیری ہر سال بھارت کا سامراجی چہرہ دکھانے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا ڈھونگ رچائے خود کو ایک سیکولر جمہوری ملک ثابت کرنے کا ڈھول پیٹے کشمیر میں جاری اس کے ظالمانہ غاضبانہ کالے قوانین کا تقاضہ بھی یہی ہے کہ کشمیری اس دن کو یوم سیاہ یا بلیک ڈے کے طور پر منائیں۔پاکستان نے ہر دور میں کشمیریوں کی سفارتی اقتصادی حمایت کی ہے وقت کا تقاضا ہے کہ آزاد کشمیر پاکستان کی قیادت انٹرنیشنل سطح پر بھارت کا مقروب چہرہ ساری دنیا کو دیکھیں اور دنیا کو یہ باور کرائیں کہ کس طرح بھارت جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر مظلوم کشمیریوں پر ظلم اور جبر کے پہاڑ توڑ ہے۔موجودہ وقت میں جب دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے ہر نوجوان اپنے ہاتھ میں ڈیجٹل میڈیا لیکر گھوم رہا ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم بذریعہ میڈیا جموں کشمیر کے اندر ہونے والے ظلم و ستم کو ساری دنیا میں اجاگر کریں جب تک بھارت کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق خودارادیت نہیں دیتا سرحد کے دونوں اطراف کے لوگ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیریوں کی جوتی کی نوک پرسوا کروڑ کشمیریوں کی آزادی بندوق کے نوک پر
Comments (0)
Add Comment