بلوچ میں 18 سالہ لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کا لرزہ خیز واقعہ
کشمیر ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق سندھنوتی کے علاقے بلوچ میں ایک افسوسناک اور لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں 18 سالہ لڑکی کو گھر میں گھس کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔اور ویڈیوز بھی بنائی گئیں واقعہ تھانہ بلوچ کی حدود میں پیش آیا۔ ایف آئی آر کے مطابق، واقعے میں ملوث دو ملزمان، عدیل ولد سعیداور عدنان ولد ابرارنے نہ صرف لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔اور تشدد کر کے زخمی کر دیاواقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے
متاثرہ لڑکی اور اس کے خاندان نے فوری طور پر تھانہ بلوچ میں رپورٹ درج کرائی۔ ۔ پولیس نے (زیادتی)، (دھمکی دینے)، اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
اس اندوہناک واقعے سے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس اور غم و غصے کی لہر دوڑگئی۔ متاثرہ خاندان انصاف کے لیے تڑپ رہا ہے اور عوام نے بھی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کا سدباب ہو سکے۔
تھانہ بلوچ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات سے نہ صرف علاقے کا امن و سکون متاثر ہوتا ہے بلکہ معاشرتی اقدار پر بھی گہرا اثر پڑتا ہے۔