ادارے کو وسعت دینا ملازمین کے فرائض میں شامل،وائس چانسلر جامعہ پونچھ

ادارے کو وسعت دینا ملازمین کے فرائض میں شامل،وائس چانسلر جامعہ پونچھ

راولاکوٹ(کشمیر ایکسپریس نیوز)وائس چانسلر جامعہ پونچھ پروفیسر ڈاکٹر محمد ذکریا ذاکر (پرائیڈ آف پرفارمنس) نے کہا ہے کہ ادارے کی وسعت کیلئے کام کرنا ملازمین کے فرائض میں شامل ہے۔
ملازمین اپنی زمہ داریوں کو محض دفتر تک محدود نا سمجھیں۔انھوں نے کہا کہ جامعات کی بقاء اب علم کے میدان میں مقابلے میں ہے۔ترقی کیلئے واضع مقصد کا ہو نا اولین شرط ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں ڈائریکٹوریٹ آف فنانس کے ملازمین کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہو ئے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر فنانس عدنان جاوید،آڈٹ آفیسر شاہنواز خان،وقاص بانڈے اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
وائس چانسلر نے کہا کہ اداروں میں مالیات کا شعبہ مرکزی حثیت رکھتا ہے۔جو وسائل کو خرچ نہیں کرتا بلکہ ”انوسٹ“ کرتا ہے۔
وسائل خرچ کرنے سے کم جبکہ انوسٹ کرنے سے بڑھتے ہیں۔آپ نے پیسہ یا وسائل خرچ نہیں انوسٹ کر نے ہیں جس کیلئے واضع ویثرن اور دور رس سوچ کی ضرورت ہے۔
جامعہ کے استحکام کیلئے ضروری ہے کہ مالیاتی امور کی انجام دہی واضع اہداف کیساتھ کی جائے۔دریں اثناء ڈائریکٹر فنانس عدنان جاوید نے اظہار تشکر کرتے ہو ئے کہا کہ وسائل کے درست اور بروقت استعمال کے نتائج سامنے آ رہے ہیں
ہم وائس چانسلر کے ویثرن کے مطابق وسائل کے استعمال کو یقینی بنائیں گے۔آڈٹ آفیسر شاہ نواز خان نے اور دیگر نے جامعہ کے مالی استحکام اور دیگر امور سے متعلق تجاویز دیں
ڈاکٹرذکریا ذاکر نے تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہو ئے کہا کہ ملازمین کی پیشہ وارانہ تربیت کیلئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

 

ادارے کو وسعت دینا ملازمین کے فرائض میں شامل،وائس چانسلر جامعہ پونچھ

ادارے کو وسعت دیناملازمین کے فرائضوائس چانسلر جامعہ پونچھ